About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Literary Society organized a session

پی ار آو نمبر 177/21،مورخہ19/04/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام کانفرنسں روم مین آڈیٹوریم، بغداد کیمپس میں پاکستان کے معروف استاد، اقبال شناس، سربراہ ہجویری چیئر و پرنسپل اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر معین الدین نظامی کے اعزاز میں ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں پروفیسر ڈاکٹر شعیب احمد، پنجاب یونیورسٹی لاہور، ڈاکٹر عصمت درانی، ایڈوائزر لٹریری سوسائٹی، ڈاکٹر رمضان طاہر کو ایڈوائزر اورڈاکٹر مصطفی زیدی کے علاوہ لٹریری سوسائٹی کے کابینہ اور جنرل ممبران نے شریک تھے۔نشست میں صدر آئی یو بی لٹریری سوسائٹی طارق عزیز بلوچ نے استقبالیہ کلمات ادا کیے اور سوسائٹی سے متعلق مہمانوں کو آگاہ کیا۔نشست سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسرڈاکٹر معین نظامی نے طلباء کے ساتھ ادب اور اسلامی اقدار سے متعلق پر مغز گفتگو کی۔ مہمان خصوصی نے طلباء کو عہد حاضر کے درپیش چیلنجز اور ان کے لیے خود کو تیار کرنے سے متلق رہنما ئی کی۔ انھوں نے آئی یو بی لٹریری سوسائٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادبی محفلوں کی جو رونق آج اسلامیہ یونیورسٹی میں نظر آرہی ہے وہ اس سوسائٹی کی بدولت ہے۔ معزز مہمان نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو یونیورسٹی کے اندر شاندار ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر مبارک باد دی۔ پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارسی سے تشریف لائے ہوئے مہمان پروفیسر ڈاکٹر شعیب احمد نے بھی ادبی نشست سے خطاب کیا اور اپنے کلام سے بھی نوازا۔ نشست کے آخر میں آئی یو بی لٹریری سوسائٹی کی طرف سے مہمان خصوصی کو یادگاری تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
WhatsApp Image 2021-04-19 at 3.14.57 PM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.