About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB held a rally at Baghdad-ul-Jadeed campus to express solidarity with the Palestinian people

پی آر او نمبر 454 /23
مورخہ 31.10.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی جانب سے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف بغداد الجدید کیمپس میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کی کھلم کھلا جارحیت کے خلاف اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نعرے درج تھے۔ ریلی میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی کے شرکاء نے عالمی دنیا اور او آئی سی کے پلیٹ فارم سے فلسطینیوں کی مدد کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل یو این او کی منظور شدہ قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے ہزاروں بچے اور خواتین شہید کردئیے گئے ہیں اور مزید نہتے لوگوں پر آگ کی بارش جاری ہے۔ عالمی دنیا فلسطین میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہسپتال تک کو نہیں چھوڑا جو عالمی سطح پر ڈیکلیئرڈ عافیت کی جگہ ہوتی ہے۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور عالمی طاقتوں سے فوری طور پر جنگ بندی کے ساتھ ساتھ فلسطین میں خوراک، پانی اور ادویات کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ پوری اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ریلی سے صدر اے ایس اے پرفیسر ڈاکٹر راؤ عمران حبیب، جنرل سیکرٹری اے ایس اے ڈاکٹر محمد عمران، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر رانا تنویر حسین، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز پروفیسر ڈاکٹر محمدعبدالرؤف و دیگر نے خطاب کیا۔

palestine relly urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.