
Islamia University Bahawalpur has announced to provide more than 300 scholarships in collaboration with Google, Tech Valley Pakistan and Punjab Information Technology Board.
پی آر او نمبر 291/24
مؤرخہ 18.08.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے گوگل، ٹیک ویلی پاکستان اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے 300 سے زائد اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان سکالرشپس کے ذریعے طلباء و طالبات گوگل سرٹیفکیٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت اپنے مستقبل کو روشن بناسکیں گے۔ ان سکالرشپس سے طلبا و طالبات کو 6 ماہ کی مفت تربیت دی جائے گی جس کے بعد آن لائن ذرائع سے روزگار حاصل کرسکیں گے۔ ان شکالرشپش کے حصول کے بعد طلبہ گوگل سرٹیفائیڈ ہوکر عالمی جاب مارکیٹ کیلئے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔ ان سکالرشپس کے خواہشمند طلباء و طالبات سر صادق ریسرچ اینڈ کیمپوٹنگ سنٹر مرکزی لائبریری بغداد الجدید کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا وزٹ کرسکتے یا یونیورسٹی انفارمیشن سینٹر کے ان نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
03469255555,03479255555