About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

IUB conducted the Seminar on the Month of Ramadan and the Revelation of the Holy Quran: Virtues, Blessings and Worship

پی آر او نمبر97/26 مؤرخہ 16.03.2026
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
قرأت اینڈ نعت سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افئیرز اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر اہتمام گزشتہ روز ماہ رمضان المبارک و نزول قرآن حکیم فضائل برکات و عبادات کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا۔ صدارت ڈاکٹر عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس سوسائٹیزنے کی۔ مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر افضل عابد  پروفیسر گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاولپورتھے۔ مہمان اعزاز ڈاکٹر مزملہ بھٹی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل ٹریننگ تھیں۔ خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر شبانہ نذر ایڈوائزر آئی یو بی قرأت ونعت سوسائٹی نے پیش کیا۔ تقریب میں تشریف لانے والے مہمانان اساتذہ اور طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہا اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے رمضان المبارک کی فضیلت واہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ماہ انسان کو صبر ایثار اور سخاوت کی تربیت دیتا ہے جو معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں۔ رمضان کے دوران عبادات کے ذریعے انسان اپنی روح کو پاک کرتا ہے اور اپنے اخلاقی رویوں کو بہتر بناتا ہے۔مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر افضل عابد نے اپنے خطاب میں رمضان المبارک کی فضیلت برکات اور اس ماہِ مقدس میں عبادات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں اور مغفرت کا بابرکت مہینہ ہے۔ جس میں مسلمان روزے رکھتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ عبادات کے ذریعے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حدیثِ نبوی ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا۔ روزہ انسان میں تقویٰ صبر اور برداشت پیدا کرتا ہے اور روزہ دار کے منہ کی بو بھی اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی عظمت اس وجہ سے بھی بڑھ جاتی ہے کہ اسی مبارک مہینے میں قرآنِ مجید کا نزول ہوا۔ اس لیے مسلمان اس مہینے میں قرآنِ پاک کی تلاوت ذکر و اذکار اور دعا کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ علماء کے مطابق قرآنِ مجید کی تلاوت دلوں کو سکون عطا کرتی ہے اور انسان کو اللہ تعالیٰ کے مزید قریب کر دیتی ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں لیلۃ القدر کی فضیلت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ بابرکت رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے، جس میں کی جانے والی عبادت کا اجر بے حد و حساب ہے۔ رمضان المبارک انسان کو صبر، شکر، ہمدردی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے اور یہی مہینہ انسان کی روحانی تربیت کا بہترین ذریعہ بنتا ہے۔تقریب میں ڈاکٹر مزملہ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل ٹریننگ ڈاکٹر اکرم الازری ڈیپارٹمنٹ آف عریبک ڈاکٹر محمد صدیق ڈیپارٹمنٹ آف حدیث زاہد اور رضوان الحق کوایڈوائزر قرأت و نعت سوسائٹی موجو دتھے۔ سیمینار میں اساتذہ کرام، طلبا و طالبات اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

 

WhatsApp Image 2026-03-16 at 10.39.04 AM

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.