Loading…

IUB Conduct Online PhD Open Defense

IUB Conduct Online PhD Open Defense
Jun 09, 2020

IUB Conduct Online PhD Open Defense

پی آر او نمبر 98/20،مورخہ09جون 2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تدریسی اور تحقیقی سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ کووڈ 19کے حالیہ بحران کے باوجود بی ایس آنر سے پی ایچ ڈی سطح تک تمام تعلیمی پروگراموں میں آن لائن کلاسز کا باقاعدہ اجراء کیا گیا جو اب سمسٹر کے آخر میں اختتام پذیر ہیں۔ اس سلسلے میں شعبہ ایگرانومی فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پی ایچ ڈی کا آن لائن اوپن ڈیفنس منعقد ہوا۔ جامعہ اسلامیہ کی تاریخ کا یہ پہلا اوپن آن لائن ڈیفنس تھا جو شعبہ ایگرانومی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اون ثمر رضا کی زیر نگرانی مکمل ہوا۔ اس موقع پر پی ایچ ڈی سکالر محمد عثمان اسلم نے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا جس کا موضوع "Improving drought Resilience and Production of Quinoa (Chenopodium Quinoa Wild) by plant growth promoting rhizobacteria and selenium"۔ اس موقع پر ڈاکٹرمحمد فرخ سلیم، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ایگرونومی اور ڈاکٹر محمد اشفاق واحد، ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد بطور بیرونی ممتحنین شرکت تھے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، پروفیسر ڈاکٹر محمد معظیم جمیل، رجسٹرار اور پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ نے جامعہ اسلامیہ کے پہلے آن لائن پی ایچ ڈی کے انعقاد پر ڈاکٹر اون ثمر رضا کو مبارکباد دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ شعبہ مینجمنٹ سائنس، جغرافیہ اور فزکس اس سے قبل ایم فل اور ایم ایس کے آن لائن اوپن ڈیفنس منعقد کرا چکے ہیں۔

Online PhD Open Defense