About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB announces BA BSc Examinations Schedule

پی آر او نمبر260/20، مورخہ 09-8-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تحت بی کام، بی اے اور بی ایس سی پہلا سالانہ امتحان 2020مورخہ 2نومبر 2020بروز سوموار سے کووڈ19سے متعلق طے شدہ حفاظتی اقدامات کی روشنی میں آن لائن منعقد کیا جائے گا۔ مذکورہ امتحان سے قبل خواہشمند طلباء وطالبات مورخہ22اکتوبر2020بروز جمعرات سے یونیورسٹی کے امتحانی مراکز میں جاری شدہ شیڈول کے مطابق پریکٹس امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں تاکہ امیدوار آن لائن امتحان کو سمجھ سکیں اور اصل امتحان کے انعقاد کے دوران پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر سیمپل پیپر(Sample Paper) یونیورسٹی ویب سائیٹwww.iub.edu.pkپر مورخہ16اکتوبر بروز جمعہ سے مہیا کر دئیے جائیں گے۔ امتحان میں شرکت کے لیے رول نمبر سپل اور ڈیٹ شیٹ جلد ہی کالج کے سابقہ وپرائیوٹ امیدواران کے فراہم کردہ رہائشی پتہ پر ارسال کر دی جائیں گی تاہم کالج کے ریگولر طلباء وطالبات اپنی رولنمبر سلپ کے حصول کے لیے اپنے کالج سے رابطہ کریں گے۔ آن لائن امتحان کے پیش نظر تمام ریگولر امیدواروں سے اُن کا شناختی کارڈ نمبر، موبائل فون نمبر وٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس شعبہ امتحانات میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم اگر کسی وجہ سے کوئی امیدوار تاحال مذکورہ معلومات فراہم نہیں کر سکا تو وہ مورخہ12اکتوبر2020بروز سوموار تک شعبہ امتحانات کے دفتری فون نمبر062-9250243پر رابطہ کر کے اندراج کروا سکتا ہے۔ تمام امیدوار ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ یونیورسٹی ای پورٹل eportal.iub.edu.pkپر 22اکتوبر202بروز جمعرات سے قبل اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تاکہ معلومات کی بروقت فراہمی ممکن ہو سکے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.