Latest News

International Women's Day Seminar

PRO No. 116/PR

Date: 08/03/2021

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

 

A special seminar was held at the Islamia University of Bahawalpur on the occasion of International Women's Day. The participants said that the establishment of new departments and enrollment in programs by Vice Chancellor Engineer Prof. Dr. Athar Mahboob has created higher education opportunities for thousands of female students in the area. Similarly, hundreds of female students from Lodhran, Khanqah Sharif, Khairpur Tamiwali, Lal Sohanra and Yazman are benefiting from the bus service run by the university. It was not possible for the parents of these students to afford the hostel. Similarly, they were reluctant to send their daughters and sisters to university by public transport. Thanks to the special initiative of the Vice Chancellor, the bus service for the suburban towns by the University is no less than a blessing. Prof. Dr. Shazia Anjum, Prof. Dr. Rubina Bhatti, Prof. Dr. Raheela Khalid Qureshi and Sumera Malik Member Syndicate addressed the seminar. The seminar featured special speeches by the United Nations on the theme of the 2021 International Women's Day Challenge and Transformation, and Women's Leadership, Future Achievements on Equality, and Code 19 World. The female teachers, staff and students were also apprised of the legislation enacted by the government for the protection of women. Many steps are being taken for the facilitation of women which are being accepted globally. Our women are exemplary in their courage, bravery and enthusiasm and are making significant strides in all walks of life.

 

International Women Day Seminar Photo

پی آر او نمبر116/21، مورخہ 08-03-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور(پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی سیمینار منعقد ہوا۔ شرکاء نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی جانب سے نئے شعبہ جات کے قیام اور پروگراموں میں داخلوں کے باعث علاقے کی ہزاروں طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ اِسی طرح لودھراں، خانقاہ شریف،خیر پور ٹامیوالی، لال سوہانرا اور یزمان سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں طالبات یونیورسٹی کی جانب سے چلائی جانے والی بس سروس سے مستفید ہو رہی ہیں۔ ان طالبات کے والدین کے لیے ہاسٹل کے اخراجات برداشت کرنا ممکن نہیں تھا۔ اِسی طرح عام ٹرانسپورٹ کے ذریعے بھی اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو یونیورسٹی بھیجنے سے گریزاں تھے۔ وائس چانسلر کے خصوصی اقدام کی بدولت یونیورسٹی کی جانب سے نواحی قصبات کے لیے بس سروس ایک نعمت سے کم نہیں۔سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی اور سمیر املک ممبر سینڈیکیٹ نے خصوصی خطاب کیا۔ سیمینار میں اقوامِ متحدہ کی جانب سے سال 2021ء کے خواتین کے عالمی دن کے تھیم  چیلنج کا سامنا اور اس سے تبدیلی لانا اور ویمن لیڈر شپ، برابری کی بنیاد پر مستقبل کی کامیابیاں اور کووڈ 19ورلڈکی مناسبت سے خصوصی تقاریر کی گئیں۔ خواتین اساتذہ، ملازمین اور طالبات کو حکومت کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے کی گئی قانون سازی سے بھی آگاہ کیا گیا۔شرکاء کو بتایا گیا کہ حکومت خواتین کو معاشرے میں فعال کردار دلانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور ملازمت پیشہ خواتین کی آسانی کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔ہماری خواتین جرأت، بہادری اور حوصلہ مندی میں اپنی مثال آپ ہیں اور زندگی کے تمام شعبوں میں کارہائے نمایاں سر انجام دے رہی ہیں۔

International Women Day