About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Independence Day 2021

پی آر او نمبر482/21، مورخہ 14-8-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پاکستان کا 75واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے اساتذہ کرام، طلباء وطالبات کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پڑھا۔  غلام محمد گھوٹوی ہال میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، ریڈیو پاکستان بہاولپور اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے اشتراک سے نواب آف بہاول پور سر صادق محمد خان عباسی محسن پاکستان حیات و خدمات کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈین فیکلٹی آف لاء، تسلیم احمد لنگاہ، اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان بہاولپور، طاہر محمود رانا، ڈپٹی جنرل منیجر ساؤتھ ٹی ڈی سی پی، ڈاکٹر شاہد حسن رضوی، پروفیسر ڈاکٹر اکبر ملک اورڈاکٹر محمد طاہر  نے خطاب کیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جشن آزادی کی تقریبات اگست کے پورے مہینے جاری رہیں گی۔ جن میں طلباء و طالبات کے تقریری مقابلے، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں تصویری نمائش اور دیگر تقریبات ویبینارشامل ہیں۔ بعدازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب لودھراں میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو دفتر میں شرکت لے گئے جہاں انہوں نے کمشنر انکم ٹیکس کے ہمراہ پرچم کشائی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

cake cutting ceremony on independence day

Independence day seminar at IUB

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.