Inaugral session of the First multidisciplinary conference on SDGs Research, Policy and Action 2025.
PRO no 446/25 dated 17.11.25
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
The first multi-disciplinary conference on SDGs (United Nations Sustainable Development Goals) Research, Policy and Action 2025 organized by the Islamia University of Bahawalpur, Government Sadiq College, Women University of Bahawalpur and Cholistan University of Veterinary and Animal Sciences Bahawalpur began at the Khawaja Ghulam Farid Auditorium of Baghdad Al-Jadeed Campus. In his message on the occasion, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur, Professor Dr. Muhammad Kamran said that the Islamia University of Bahawalpur is collaborating with other regional universities to achieve and implement the United Nations Sustainable Development Goals. The themes of the conference are based on socio-economic development and equity, governance and environment. The national and international delegates participating in the conference will definitely give actionable suggestions to address global, national and regional challenges, which will benefit our teachers and students. Professor Dr. Rubina Bhatti, Dean, Faculty of Social Sciences, said that the aim of the conference is to bring together researchers, academia, industry and professionals, media, government and private development agencies from all over the world on one platform to see the current socio-economic conditions in the context of the United Nations Sustainable Development Goals. The main topics of the conference include poverty reduction, inequality, sustainable development of agriculture and veterinary sectors, health, education and gender equality, women's well-being, provision of clean water, sanitation and sustainable cities, green energy, youth and technology, climate change and sustainable environment, governance and leadership, peace and justice and institutional strengthening. In the inaugural session, the conference focal person, Dr. Maryam Abbas Soharwardy, explained the aims and objectives of this first conference and thanked the vice chancellors of the three host universities. On this occasion, the Vice Chancellor of Government Sadiq College Women's University Bahawalpur, Professor Dr. Shazia Anjum and the Vice Chancellor of Cholistan University of Veterinary and Animal Sciences, Bahawalpur, Professor Dr. Mazhar Ayaz delivered keynote addresses. The panel discussion held after the inaugural session included Professor Dr. Saeed Ahmed Buzdar, Vice Chancellor, Thal University, Bhakkar, Professor Dr. Muhammad Mukhtar, Vice Chancellor, University of Southern Punjab, Multan, Dr. Sofia Farrukh, Principal, Quaid-e-Azam Medical College, Bahawalpur, Dr. Shahid Soroya, Director General, Pakistan Institute of Education, Federal Ministry of Education, Dr. Farooq Shujaat, Chief of Research/Director, Faculty of Social Sciences, Waqas Manzoor Cheema, Director, IT DHA Bahawalpur and Cholistan Investa, Dr. Hammad Majeed, Head, Department of Chemistry and Director ORIC University of Management and Technology, Sialkot Campus, Engineer Mahmut Ince, Industrial Engineer, IT Specialist and Consultant at Huazhong University of Science and Technology, China, Professor Dr. Asif Ranjha, Chairman, Department of Social Work, Patron, Consortium on Climate Change, Sustainability and Protection, Professor Dr. Muqarrab Akbar, Director, Peace and Counter Extremism Research Center, Dr. Zainab Abbas, Chief Chemist and Water Expert, Water and Sanitation Authority, Professor Dr. Azhar Rasool, Director, Awrak Baba Guru Nanak University Nankana Sahib, Professor Dr. Irshad Hussain, Dean, Faculty of Education, Professor Dr. Ghulam Mustafa, Dean, Faculty of Mathematical Sciences, Professor Dr. Asadullah Madani, Director, QEC, Professor Dr. Wajid Naseem Jatoi, Director, International Center for Climate Change, Food Security and Sustainability, Professor Dr. Samar Fahad, Professor Dr. Muhammad Abdullah and Director, Public Relations, Dr. Shahzad Ahmed Khalid participated in the conference. Delegates from Malaysia, Indonesia and Turkey participated in the conference. The focal person of the conference from Government Sadiq College Women's University Bahawalpur, Dr. Uzma Maqbool, and Muhammad Kamal from Cholistan University of Veterinary and Animal Sciences Bahawalpur participated and the secretary of the conference was Professor Dr. Salman Bin Naeem.
پی آر او نمبر 446/25
مؤرخہ 17.11.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور اور چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے زیر اہتمام پہلی ملٹی ڈسپلنری کانفرنس برائے ایس ڈی جیز (اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف) ریسرچ ، پالیسی اور ایکشن 2025 کا آغاز بغدادالجدید کیمپس کے خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم میں ہوگیا۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور دیگر علاقائی جامعات کے ساتھ اقوام متحدہ کے دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول اور عملدرآمد کے لیے اشتراک عمل کر رہی ے۔ کانفرنس کے موضوعات سماجی و معاشی ترقی و مساوات گورننس اور ماحولیات پر مبنی ہیں۔ کانفرنس میں شریک قومی اور بین الاقوامی مندوبین یقینی طور پر عالمی قومی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قابل عمل تجاویز دیں گے جس سے ہمارے اساتذہ اور طلباوطالبات مستفید ہوں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد محققین اکیڈیما صنعتی اور پیشہ ورانہ ماہرین میڈیا سرکاری اور نجی ترقیاتی اداروں کو دنیا بھر سے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ موجودہ دور کے سماجی و معاشی حالات کو اقوام متحدہ کے دیرپا ترقی کے اہداف کے تناظر میں دیکھا جاسکے۔ کانفرنس کے اہم موضوعات میں تخفیف غربت عدم مساوات زراعت اور ویٹرنری کے شعبے کی پائیدارترقی صحت تعلیم اور صنفی مساوات بہبود خواتین صاف پانی کی فراہمی صفائی اور دیرپا ترقی کے حامل شہر گرین انرجی یوتھ اور ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ماحول گورننس اور لیڈر شپ امن و انصاف و ادارہ جاتی مضبوطی ہے۔ افتتاحی اجلاس میں کانفرنس فوکل پرسن ڈاکٹر مریم عباس سہروردی نے اس پہلی کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے تینوں میزبان جامعات کے وائس چانسلرز کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم اور وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر مظہر ایازنے کلیدی خطاب کیا۔ افتتاحی سیشن کے بعد منعقدہ پینل مباحثے میں پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر، پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار وائس چانسلر یونیورسٹی آف سدرن پنجاب ملتان، ڈاکٹر صوفیہ فرخ پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور، ڈاکٹر شاہد سرویا ڈائریکٹر جنرل پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن وفاقی وزارت تعلیم، ڈاکٹر فاروق شجاعت چیف آف ریسرچ/ڈائریکٹر فیکلٹی آف سوشل سائنسز، وقاص منظور چیمہ ڈائریکٹر آئی ٹی ڈی ایچ اے بہاولپور اور چولستان انووسٹا، ڈاکٹر حماد مجید شعبہ کیمسٹری کے سربراہ اور ڈائریکٹر اورک یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کیمپس، انجینئر مہمت انیس انڈسٹریل انجینئر آئی ٹی ماہر اور ہوازہونگ یونیورسٹی آف سائنس میں کنسلٹنٹ اینڈ ٹیکنالوجی چین ،پروفیسر ڈاکٹر آصف رانجھا چیئرمین شعبہ سوشل ورک سرپرست موسمیاتی تبدیلی پر کنسورشیم پائیداری اور تحفظ، پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ڈائریکٹر پیس اینڈ انسداد انتہا پسندی ریسرچ سینٹر، ڈاکٹر زینب عباس چیف کیمسٹ اینڈ واٹر ایکسپرٹ واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی، پروفیسر ڈاکٹر اظہر رسول ڈائریکٹر اورک بابا گرونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی ڈین فیکلٹی آف میتھمیٹیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی ڈائریکٹر کیو ای سی، پروفیسر ڈاکٹر واجد نسیم جتوئی ڈائریکٹرانٹرنیشنل سنٹر فار کلائمیٹ چینج فوڈ سیکورٹی اینڈ سسٹین ایبلیٹی، پروفیسر ڈاکٹر ثمر فہد، پروفیسر ڈاکٹر محمد عبداللہ اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد شریک ہوئے۔ کانفرنس میں ملائیشیا انڈونیشیااور ترکیہ سے مندوبین شریک ہیں۔ گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور سے کانفرنس کی فوکل پرسن ڈاکٹر عظمی مقبول اور چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور سے محمد کمال شریک ہوئے اور کانفرنس کے سیکریٹری کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر سلمان بن نعیم نے انجام دیئے۔
