About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

PhD Open Defense at Islamic Studies Department

پی آر او نمبر225/20، مورخہ 12-9-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

 

بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ علوم اسلامیہ کی پی ایچ ڈی سکالر ثمرینہ اکبر خان کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس15ستمبر 2020ء صبح  11:00بجے سید سلمان ندوی آڈیٹوریم، فیکلٹی آف اسلامک لرننگ بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر ثمرینہ اکبر خان نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان"Impact of Islamic Business Ethics on International Business Ethics: A Case Study of Pakistan" ڈاکٹر حافظ افتخار احمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ علوم اسلامیہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، چیئر مین شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان  اور پروفیسر ڈاکٹر نصیر اختر، چیئر مین شعبہ علوم اسلامیہ، یونیورسٹی آف لاہوربطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔ 
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.