About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Certificate Distribution Ceremony for Organizers of Bahawalpur Trade Fair 2020

PRO No. 238/PR
Date: 22/09/2020
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur 

The Islamia University of Bahawalpur and Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry will jointly establish a Knowledge Park in the newly established Bahawalpur Industrial Estate. This was agreed during a meeting of Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor and Javed Iqbal Chaudhary, President, Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry. On this occasion a ceremony was held to distribute shields and certificates among organizers of Bahawalpur Trade Fair 2020. Bahawalpur Trade Fair was a grand event held at Fort Derwar jointly organized by the Bahawalpur University and Bahawalpur Chamber of Commerce on the occasion of Cholistan Desert Jeep Rally. The University had showcased its products of Agriculture, Veterinary Sciences, Pharmaceutical and Fine Arts departments. Cholitan Institute of Desert Studies also displayed a collection of desert plants having medicinal value. This was the unique experience in the history of Bahawalpur when thousands of tourists visited the trade expo and Bahawalpur industrial goods were displayed for visitors. In continuity of this activity, a certificate distribution event was also held at Vice Chancellor's Secretariat where Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob Vice Chancellor, Javed Iqbal Chaudhary, President Chamber of Commerce, senior parliamentarian Syed Tabish Alwari and representatives of civil society attended and awarded certificates among performing students and alumni.

Certificate Distribution Ceremony

پی آر او نمبر208/20، مورخہ 02-9-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

 

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ فیکلٹی اور طلباء وطالبات کی لگن اور انتھک محنت کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور قومی اور عالمی اُفق پر نمایاں مقام حاصل کر چکی ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار بہاول پور ٹریڈ فیئر میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئر مین بہاول پور لٹریری فیسٹیول کمیٹی سید تابش الوری، صدر چیمبر آف کامرس جاوید اقبال چودھری، اسلام ضمیر سینئر جرنلسٹ اور ڈائریکٹر ایلومنائی ڈاکٹر عبدالواجد خان بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جامعہ عباسیہ کے بانیوں کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کر رہی ہے اور اُن کے گلوبل ویژن کے مطابق دنیا کی ایک نامور یونیورسٹی کا روپ دھار رہی ہے۔ ترقی کا یہ سفر تیزی سے جاری ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے پہلی بار ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں حصہ لیا اور قومی سطح پر دسویں پوزیشن حاصل کی۔ یہ ابھی آغاز ہے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو دنیا کی سو بہترین جامعات اور پاکستان کی دس اولین جامعات میں شامل کرائیں گے۔ سید تابش الوری نے کہا کہ وائس چانسلر کی سربراہی میں جامعہ اپنے اصل ہدف بطور عالمی جامعہ اور دینی ودنیاوی علوم کا حسین امتزاج ہونے کے سفر پر گامزن ہے اور یہ سفر نظریہ پاکستان کے مقاصد سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ صدر چیمبر آف کامرس جاوید اقبال چودھری نے کہا کہ جامعہ نے وائس چانسلر کی قیادت میں کمیونٹی بلڈنگ میں چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر ایک نئے باب کا اضافہ کیا اور دونوں اِداروں نے مل کر بہاول پور ٹریڈ فیئر اور بہاول پور لٹریری فیسٹیول جیسے بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا جو بہاول پور کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہیں۔بہاول پور چیمبر آف کامرس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ساتھ مل کر بہاول پور انڈسٹریل ا سٹیٹ میں نالج پارک قائم کرے گی۔طلباء وطالبات کے لیے انٹرن شپ اور جاب کے مواقع فراہم کرے گی۔اِسی طرح یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کی مارکیٹنگ اور فنڈنگ کا بھی انتظام کرے گی۔ جامعہ کے ساتھ انٹرپرینور شپ اور کامیاب جوان پروگرام کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایلومینائی نے خصوصی سرپرستی پر وائس چانسلر، سید تابش الوری اور صدر چیمبر آف کامرس کا شکریہ ادا کیا۔

Certificate Distribution Ceremony 1

Certificate Distribution Ceremony 2

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.