Upcoming Events

PhD Open Defense at Department of Information Technology

پی آر او نمبر03/21، مورخہ 04-01-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پی ایچ ڈی سکالر مجیب الرحمن کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس06جنوری 2021ء دوپہر  2:00بجے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر مجیب الرحمن نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان"An Adaptive/A Revolutionary Local Neighborhood based Techniques for Anomaly Detection of High Dimensional Data"ڈاکٹر دوست محمدخان چیئر مین شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹنگ، انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈی آئی خان اور ڈاکٹر محمد اسلم، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ کمپیوٹر سائنس، یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی لاہور بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔