About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

PhD Open Defenses at Education Department

پی آر او نمبر186/20، مورخہ 17-8-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ ایجوکیشن کی پی ایچ ڈی سکالرانیلا ثناء اختر کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس19اگست 2020ء صبح 10:00بجے شعبہ ایجوکیشن،بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالرانیلا ثناء اختر نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان"Impact of Religiosity on Personality Development of Students in Pakistan"پروفیسر ڈاکٹر اختر علی ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ پروفیسر محمد سرور، ڈائریکٹر کیو ای سی، یونیورسٹی آف سرگودھااور پروفیسر ڈاکٹر عمر علی خان، چیئر مین شعبہ ایجوکیشن، پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔ 

پی آر او نمبر187/20، مورخہ 17-8-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ ایجوکیشن کے پی ایچ ڈی سکالر شاہد حسین کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس19اگست 2020ء سہ پہر 12:00بجے شعبہ ایجوکیشن،بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر شاہد حسین نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان

"Impact of Students' and Teachers' Motivation on Efficiency of Educational Institutions in Punjab, Pakistan"

پروفیسر ڈاکٹر اختر علی ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ پروفیسر محمد سرور، ڈائریکٹر کیو ای سی، یونیورسٹی آف سرگودھااور پروفیسر خالد خورشید،چیئر مین شعبہ ایجوکیشن، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔ 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.