About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Honorable VC IUB said that every possible support will be given to needy students

پی آر او نمبر273/22

 مورخہ 03-08-2022

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ یونیورسٹی طلباء وطالبات کی مالی مشکلات سے آگاہ ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور وظائف فراہم کرنے والی بڑی یونیورسٹی ہے۔ سیمسٹر خزاں 2022 کی فیسوں کی وصولی میں ضرورتمند طلباء وطالبات کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔ اس مقصد کیلئے یونیورسٹی iub portal ایک خاص وقت کے لئے مالی مدد کی درخواستوں کی وصولی کی خاطر کھولا جائے گا۔ یونیورسٹی کے تمام طلباء وطالبات کو اس مقصد کے لیے ٹیکسٹ میسج بھی بھیجا جائے گا۔ تاکہ ضرورت مند مستحق طلباء وطالبات بروقت اپلائ کر سکیں۔ ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ان درخواستوں کا جائزہ لیکر امیدواروں سے انٹرویو کرے گی اور مالی مدد کی سفارشات کی روشنی میں فوری ریلییف فراہم کیا جائے گا۔ وائس چانسلر نے آی ٹی فنانشل ایڈ اور خزانہ کے سربراہوں کو فوری ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ یہ بات اہم ہے کے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پہلے ہی تقریبا 18000 طلباء وطالبات کو 92 کروڑ روپے کے وظائف وفاقی صوبائی حکومتوں اور اداروں کے علاوہ اپنے ذرائع سے دے رہی ہے۔

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.