About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

First issue of Journal Published from Urdu Department

پی آر او نمبر161/20، مورخہ 29-7-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ اُردو واقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ادبی مجلے متن کے پہلے شمارے کا آن لائن اجراء کر دیا گیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی خصوصی سرپرستی اور دلچسپی کی بدولت اس شمارے کی آن لائن اشاعت ممکن ہوئی جس سے اُردو ادب سے وابستہ افراد کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا ہو گیا ہے۔ سربراہ شعبہ اُردو واقبالیات پروفیسر روبینہ رفیق نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وضع کردہ اُصولوں پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے اس مجلے کو ششماہی بنیادوں پر شائع کیا جائے گا۔ پہلے شمارے میں پندرہ مقالہ جات شائع کیے گئے ہیں۔ مجلس ادارت کی مشاورت سے معیاری مقالہ جات کی اشاعت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس مجلے کے ایڈیٹر انچیف پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجزہیں جبکہ  ایڈیٹر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ رفیق صدر شعبہ اُردو واقبالیات ہیں اور ڈاکٹر لیاقت علی ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔

Urdu Mujala

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.