About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Renowned Author Represent the IUB Book to Commissioner Bahawalpur

پی آر او نمبر 231/21،مورخہ27/05/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور خطے کی بڑی یونیورسٹی اور پہچان ہے۔ یونیورسٹی سے متعلق معروف لکھاری رازش لیاقت پوری کی کتاب کا آنا نیک شگون ہے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاولپور کیپٹن (ر)ظفراقبال نے رازش لیاقت پوری سے کتاب ''دی اسلامیہ یونیورسٹی عہد ڈاکٹر اطہر محبوب ''وصول کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی یونیورسٹی کے لئے بہت زیادہ خدمات ہیں۔امید ھے یونیورسٹی مزید ترقی کرے گی اور جلد دنیا کی سو بڑی یونیورسٹیوں میں شمار ہوگی۔اس موقع پر ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی ودیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔یاد رہے یہ کتاب 160صفحات پر مشتمل ہے جس میں معروف کالم نگار واینکر جاوید چودھری،کالم نگار نعیم مسعود،تاریخ دان شاہد حسن رضوی،معروف دانشور تابش الوری،سمیرا ملک ایڈووکیٹ، خدایار چنڑ،نصیر احمد ناصر،اکمل شاہد کنگ ودیگر نامور لکھاریوں کے مضامین اوررپورٹس شامل ہیں۔

WhatsApp Image 2021-05-27 at 2.40.26 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.