
Faculty of Pharmacy IUB organized a webinar on this title "Role of Structural Bioinformatics in Drug Discovery"
پی آر او نمبر22/306
مورخہ30.06.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ فارماکولوجی، فیکلٹی آف فارمیسی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے سائنس پروموشن سوسائٹی کے تعاون سے پہلا بائی موڈل ویبینار بعنوان 'رول آف سٹرکچرل بائیو انفارمیٹکس ان ڈرگ ڈسکوری' کا انعقاد کیا ہے۔کلیدی خطاب ڈاکٹر نعیم محمود اشرف، سکول آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی، پنجاب یونیورسٹی نے کیااور مختلف اداروں /یونیورسٹیوں کے پیشہ ور افراد اور طلباء سمیت متعدد شرکاء نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبین، چیئرپرسن، شعبہ فارماکولوجی نے ویبینار کے اختتام پر، پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈین، فیکلٹی آف فارمیسی اور پرو وائس چانسلر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے ڈاکٹر قیصر جبین، ڈاکٹر شاہد اقبال اور ڈاکٹر عائشہ جمشید کو ایک انٹرایکٹو ویبینار کا اہتمام کرنے اور مسلسل تعلیم کے تصور کو فروغ دینے پر سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
