About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Ex-Parliamentarian and Federal Minister Makhdoom Syed Ahmed Alam Anwar Visits IUB


سابق وزیر مملکت و سماجی اور سیاسی رہنما مخدوم سید احمد عالم انور نے کہا ہے کہ تحصیل لیاقت پور میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کیمپس کا قیام علاقے کی تعلیمی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ مخدوم احمد عالم انور نے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی وائس چانسلر کے طور پر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صورت میں ضلع رحیم یار خان کو ایک بہترین تعلیمی تحفہ دیا ہے۔رحیم یار خان کی اس یونیورسٹی کے لیئے انکی خدمات بے مثال ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایک تاریخی دانش گاہ ہے جو ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں طلباء وطالبات کو فیضیاب کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کی حالیہ ترقی فقیدالمثال ہے۔ احمد پور اور لیاقت پور میں نئے کیمپسز کا قیام خوش آئند امر ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے مخدوم صاحب کی جامعہ میں خصوصی آمد  پر شکریہ ادا کیا۔mkd

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.