About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Ex-Dean Prof. Dr. Shafique Ahmad presented a book of poetry titled "عبارتیں دل کی" to WVC Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob

پی آر او نمبر 23/23
مورخہ 21.01.2023
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد نے رئیس الجامعہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو پروفیسر سرور انجم کا شعری مجموعہ پر مشتمل کتاب پیش کی۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان بھی موجود تھے۔ "عبارتیں دل کی  " پروفیسر سرور انجم کا شعری مجموعہ ہے جو اسی سال پنجاب یونیورسٹی لاہور نے شائع کیا۔ سرور انجم نے 1966 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے اردو کیا لیکن تدریس کی ذمہ داریاں بہاول پور، بہاول نگر اور فورٹ عباس میں انجام دیں۔ شعری مجموعہ میں غزلیں، نظمیں، آزاد نظمیں اور قطعات ہیں۔ وائس چانسلر نے شعری مجموعہ دینے پر پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شعری موضوعات میں بہاول پور کی سرزمین اور شخصیات نمایاں ہیں جو خوش آئند امر ہے۔


shuara majmoa

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.