About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Entrepreneurship and Innovation Department, IUB organized the Business Walk

پی آر نمبر 492/22
 مورخہ 08.12.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈپارٹمنٹ آف انٹرپرینیورشپ اور انوویشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء نے ایک منفرد ایکٹیوٹی ''بزنس واک'' کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام کے روح رواں سید شہیر حسن رضوی نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، ڈین مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر جواد اقبال، سربراہ ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر حسن دنیال کی سرپرستی اور انجمن تاجران کے تعاون کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت یہ منفرد ایکٹیوٹی ممکن ہوئی۔ شہیر رضوی آج کی ایکٹویٹی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس بزنس واک کا مقصد بزنس کے طلباء کو بہاولپور کی لوکل مارکیٹ سے متعارف کروانا اور کاروباری شخصیات کو سرہانا تھا، اس مقصد کے تحت طلبا کی مختلف ٹیمیں بنائیں جنھوں نے تقریباً 3 گھنٹے اندرون بازار بہاول پور میں گزارے، وہاں کی تصاویر اور ویڈیو بنائیں، کاروباری شخصیات کے انٹرویو کیے اور اپنے شہر کے بازار کو سمجھنے اور پرکھنے کی کوشش کی گئی۔ شہیر رضوی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اندرون شہر بہاولپور کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں داخل ہونے کے لیے سات دروازے ہیں اور ہر دروازے سے ملحق مختلف بازار ہیں جہاں آپ کو مختلف کاروبار نظر آتے ہیں، کہیں کھانے پینے کی دوکانیں یعنی فوڈ اسٹریٹ اور روائتی مٹھاؤں اور سوہن حلوہ کی دوکانیں تو کہیں پریس مارکیٹ، بائینڈر نظر آئیں گے، کہیں ہول سیل مارکیٹ نظر آئے گی تو کہیں پرچون، الیکٹرانکس، کہیں خواتین کے کپڑے اور زیورات تو کہیں فرنیچر قصہ مختصر ہر چیز اس بازار سے مل سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ شہر کے باہر بڑے بڑے پلازے بننے کے باوجود جہاں تمام تر برینڈز موجود ہیں لیکن خواتین جب تک اندرون شہر سے خریداری نہ کریں ان کی تسلی نہیں ہوتی۔ شہرکی اسی ڈایورسٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبا کے سات گروپ بنائے گئے اور ہر ایک گیٹ سے ایک ٹیم داخل ہوئی اور بہت کامیابی سے یہ کاروائی مکمل کی اور مارکیٹ کو سٹڈی کیا۔ اس موقع پر ڈپارٹمنٹ کے اساتذہ ڈاکٹر عثمان خضر، انچارج اسٹوڈنٹس افیئرز، محسن متین اور شہریار انصاری نے طلباء اس ایکٹیویٹی کو سراہا اور منفرد مہم کی کامیابی پر منتظمین کی حوصلہ افزائی کی۔

 

business walk


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.