About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob remarks on IUB Facilities, Infrastructure Development and Admissions Fall 2022

پی آر او نمبر 22/254

مورخہ 24.07.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئرپروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یونیورسٹی میں خزاں 2022 کے داخلے جاری ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور130 پروگراموں میں داخلے فراہم کر رہی ہے جس میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز، فارمیسی، نرسنگ، سائنس، کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، لاء، سو شل سائنسز، اکنامکس، میڈیا سا ئنسزشامل ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کیریئر بلڈنگ پروگرام کے تحت تمام طلباء و طالبات کوملازمت اور انٹر پرینیورشپ کے لیے تیار کر رہا ہے۔    اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بورڈ پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کو مفت ایڈمیشن اور سکالرشپ پروگرام فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان میں احساس اسکالر شپ پروگرامز میں سب سے زیادہ سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کا تعلق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے سکالرشپ ہیں۔ تمام طلباء و طالبات بی ایس کے جدید ترین پروگراموں کا جائزہ لیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور طلباء وطالبات کو بہترین سفری سہولت فراہم کر رہی ہے اور اس سلسلے میں قریبی قصبات کے طلباء وطالبات کو بھی سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ طلباء و طالبات کے لیے معیاری ہاسٹلز کی سہولت بھی موجود ہے۔ ایک بہترین میڈیکل سینٹر بھی ہے۔ گزشتہ سالوں میں میں بہت بڑی تعداد میں طلباء نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں داخلے کو ترجیح دی۔ پچھلے سال تقریبا ایک لاکھ پانچ ہزار درخواستیں موصول ہو ئی ہیں جس کے بعد چودہ ہزار طلبا کو داخلہ دیا گیا تھا۔ اسلا میہ یونیورسٹی آف بہاولپور پاکستان میں ایک بڑی جامعہ بن چکی ہے۔ ہمارے پاس 600 سے زائد پی ایچ ڈی کوالیفائیڈ اساتذہ ہیں،1200 سے زائد فل ٹائم اور1600 سے زائد اساتذہ پارٹ ٹائم میں موجود ہیں۔ ہمارے اساتذ ہ انٹرنیشنل کوالیفائیڈ ہیں اور وہ طلبا و طالبات کو دیگر ہم نصابی سرگرمیوں اور کیریئر کونسلنگ میں رہنمائی کرتے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپورمیں بڑے پیمانے پرترقیاتی منصوبے جاری ہیں تاکہ انفرانسٹرکچر میں اضافہ ہو۔ حال ہی میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کمپیوٹر سائنس اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا تھا۔ دیگرتین بڑے بلاک کی تعمیر جاری ہے۔ بسوں کی تعداد میں 25 نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا ہے جو آئندہ آنے والا سمسٹر ہے اس کے لئے ہر طرح کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.