About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Directorate of Alumni Affairs, IUB and Faculty of Education, IUB organized networking event of Alumni Education Chapter

پی آر او نمبر 507/22
 مورخہ 18.12.2022

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

ڈائریکٹوریٹ آف ایلومنائی آفیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور فیکلٹی آ ف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ایلومنائی ایجوکیشن چیپٹر کا نیٹورکنگ ایونٹ منعقد ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن اور ایلومنائی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اظہر حسین ڈائریکٹر ایلومنائی آفیئرز، ڈاکٹر رفاقت علی ڈائریکٹر بہاولنگر کیمپس خصوصی طور پر موجو د تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایلومنائی ڈائریکٹوریٹ کو فعال کیا گیا ہے۔ ایلومنائی کسی بھی تعلیمی اِدارے کا مضبوط ستون ہوتے ہیں جو اِدارے کی ترقی اور بھلائی کے لئے فعال کردار ادا کرسکتے ہیں۔ فیکلٹی آف ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ایلومنائی پاکستان کے تمام صوبوں اور خطوں سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے اپنے شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر مہمان ایلومنائی ڈاکٹر نوید سلطانہ چیئر پرسن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے ایلومنائی کی جانب سے تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی میں جاری موجودہ ترقی کا عمل انتہائی خوش آئند ہے اور وہ اس کی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر صبیحہ اقبال انچارج ایلومنائی افیئرز فیکلٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر رفعت طاہرہ انچارج ایلومنائی افیئرز شعبہ ایجوکیشن، ڈاکٹر اسماعیل درانی، ڈاکٹر نصرت نواز، ڈاکٹر محمد شکیل، ڈاکٹر سعید ندیم، ڈاکٹر صبیحہ حمید، ڈاکٹر طاہر ندیم اور نورالزماں بھی موجود تھے۔


alum edu ch
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.