About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Department of Media Studies, IUB a special online seminar was organized on the topic of Shab-E-Qadr & Ramadan

PRO No. 215/PR
Date: 10/05/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Under the auspices of the Department of Media Studies, Islamia University of Bahawalpur, a special online seminar was organized on the topic of Shab-e-Qadr and Ramadan. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob Vice Chancellor Islamia University of Bahawalpur in his inaugural address said that we all are praying for the wealth of security and solidarity and for eradication of anxiety and unrest from the Muslim world. Sayed Bilal Qutab, while describing the virtues of Shab-e-Qadr, said that this night is the night of destiny, the action of this night is better than the action of a thousand months. We are very fortunate that we are the Ummah of Muhammad and this blessing of Laylat al-Qadr has been bestowed only on the Ummah of Muhammad. Prof. Dr. Abdul Wajid Khan, Chairman, Department of Media Studies, thanked the participants and Syed Bilal Qutab for attending the webinar.

WhatsApp Image 2021-05-10 at 4.11.14 PM

پی آر او نمبر 215/21،مورخہ10/05/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیراہتمام فضآئل شب قدر اور رمضان کے موضوع پر ایک خصوصی آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تلاوت حمد و نعت کی محفل اور معروف دانشور اور ٹی وی میزبان سید بلال قطب نے فضائل شب قدر بیان کیے۔ویبنارکے پہلے مرحلے میں یونیورسٹی کی قرآت اینڈ نعت سوسائٹی کے ممبران حافظ مزمل شبیر،حافظہ عائشہ منیر اور اورنگزیب نے تلاوت اور حمد و نعت سے سامعین اور ناظرین پر ایک وجدطاری کیا۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ماہ رمضان کا آغاز بھی استقبال رمضان سیمینارسے ہوا تھااور آج شب قدر کے اس روح پرور ویبینار پر ہم اپنے رب سے دست بدعا ہیں کہ اللہ امت مسلمہ کو سلامتی اور یکجہتی کی دولت سے مالا مال کرے اور دنیا سے بے چینی بیماری اور بے سکونی کا خاتمہ کرے۔انہوں نے سید بلال قطب کی خصوصی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور ڈیپارٹمنٹ آف میڈیاسٹڈیزکواس ویبینار کیانعقاد پر مبارکباد دی۔سید بلال قطب نے فضائل شب قدر بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ رات تقدیر الامور کی رات ہے اس شب کا عمل ہزارمہینوں کے عمل سے بہتر ہے یہ رات جہاں قرآن مجید فرقان حمید کہ منزلت اور اہمیت سے آگاہ کرتی ہے وہیں یہ رات رسالت کی گواہی بھی دیتی ہے۔ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم امت محمدی ہیں اور شب قدر کی یہ نعمت صرف امت محمدیہ کو عطا ہوئی ہے۔قرآن حکیم فرقان حمید وہ عظیم کلام الہی ہے جس میں قیامت تک کے لئے انسان کی فلاح کا درس موجود ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف میڈیاسٹڈیز نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ آج دنیا میں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور دنیا ان کی محبت اور عقیدت میں ان کا شکریہ ادا کر رہی ہے وہ رب کائنات جو ہمیں ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے ہماری جیبیں اس کے احکامات کے سامنے ہمیشہ جھکی رہنی چاہیے انہوں نے ویبینار میں شریک شرکاء اور سید بلال قطب کا شکریہ ادا کیا۔ویبینار میں اسلامیہ یونیورسٹی کے اساتذہ طلبہ اور ملازمین کے علاوہ دیگر یونیورسٹی اور شہروں سے لوگوں نے شرکت کی۔ویبینارکااختتام سید بلال قطب کی روح پرور دعا سے ہوا جس نے سامعین اور حاضرین پر رقت طاری کر دی پروگرام کی میزبانی کے فرائض آغاصدف مہدی اور راؤشاہد نے ادا کیے۔

WhatsApp Image 2021-05-10 at 2.40.07 PM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.