Latest News

Certificate Distribution Ceremony of the OSAH, IUB

PRO No. 348/PR
Date: 07/06/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
A ceremony was organized by the Office of Safety and Occupational Health (OSAH) the Islamia University of Bahawalpur to distribute certificates to teachers and administrative staff on completion of Safety and Health Training Program. On this occasion Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor distributed certificates to employees. The Office of Safety and Occupational Health has recently been established at the Islamia University of Bahawalpur. The purpose of this department is to provide safe office environment, health and related awareness and training. This office provided important services related to safety arrangements during the Covid-19 crisis. During the events and meetings, the department's personnel are committed to enforcing safety principles, especially Corona SOP's by providing masks, hand sanitizers and ensuring social distance. The department conducts special training programs on fire and earthquake and other natural disasters for safety and first aid training. The University OSAH department is working in collaboration with Rescue 1122, District Police and Bahawal Victoria Hospital.

WhatsApp Image 2021-06-07 at 4.37.33 AM (1)

پی آر او نمبر348/21، مورخہ 07-06-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
آفس آف سیفٹی اینڈ ایکوپیشنل ہیلتھ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سیفٹی اینڈ ہیلتھ تربیتی پروگرام مکمل کرنے والے اساتذہ اور انتظامی عملے کو اسناد تقسیم کرنے کی تقریب وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے تربیت مکمل کرنے والے ملازمین کو اسناد عطاکیں۔ آفس آف سیفٹی اینڈ ایکوپیشنل ہیلتھ حال ہی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں قائم کیا گیا ہے۔ اس شعبہ کا مقصد محفوظ دفتری ماحول، صحت اور اس سے متعلق آگاہی اور تربیت فراہم کرنا ہے۔اس دفتر نے کووڈ 19بحران کے دوران حفاظتی انتظامات سے متعلق اہم خدمات انجام دیں۔ تمام تقریبات اور اجلاس کے موقع پر اس شعبہ کے اہلکار حفاظتی اصولوں خاص طور پر کرونا SOP'sکے نفاذ کے لیے کمربستہ رہتے ہیں۔ ماسک، ہینڈ سینیٹائزراور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کراتے ہیں۔اس شعبے نے آتش زدگی، زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات کی صور ت میں حفاظتی تربیت اورابتدائی سہولت کی تربیت کے لیے خصوصی ٹریننگ پروگرام تمام کیمپسز میں منعقد کیے۔ یہ وفد ریسکیو1122، ضلعی پولیس اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے اشتراک و تعاون سے سرگرم عمل رہتاہے۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر جواداقبال، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، سمیراملک ممبر سینڈیکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر خزانہ دار، ڈاکٹر عمران منظور مینجرآفس آف سیفٹی اینڈ ایکوپیشنل ہیلتھ موجود تھے۔

WhatsApp Image 2021-06-07 at 4.37.32 AM (1)