About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Ceremony to honour Senior Journalist Majeed A Gill

پی آر او نمبر218/20، مورخہ 07-9-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پریس کلب کے زیر اہتمام سینئر صحافیوں کی پذیرائی کے لیے خصوصی تقریبات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ یہ تقریبات دونوں اِداروں کے مابین باہمی مفاہمتی یادداشت کے پس منظر میں منعقد کی جا رہی ہیں جن کے تحت دونوں اِدارے ترقی تعلیم، صحافیوں کے پیشہ ورانہ تربیت اور فلاح وبہبود کے لیے کام کریں گے۔ اس سلسلے کی پہلی تقریب سینئر جرنلسٹ اے مجید گل کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور، سید تابش الوری، نصیر احمد ناصر، صدر پریس کلب، ریاض بلوچ سیکریٹری جنرل پریس کلب، سینئر صحافیوں زاہد علی خان اور چوہدری نصیر احمد، سینئر ایڈوکیٹ، ڈائریکٹر میڈیااینڈ پبلکیشنز شہزاد احمد خالد نے مجید اے گل کی پچاس سالہ صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے انتہائی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ دیانتداری سے اپنی صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ مجید اے گل نے اپنے خطاب میں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کو صحافیوں کے لیے تربیتی پروگرام اور اُن کی پذیرائی کے لیے منعقدہ تقریبات کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اُنہوں نے ہمیشہ اپنی خبر کو میرٹ اور سچائی کی بنیاد پر شائع کیا اور بہاول پور کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے اپنے قلم کو استعمال کیا۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے مجید اے گل کو شیلڈ پیش کی۔

A Majeed Gill Ceremony

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.