
Punjab Government has agreed to setup Centre for Renewable and Solar Energy Training and building of College of Conventional Medicine at the Islamia University of Bahawalpur.
PRO No. 50/20
Dated 18.2.2020
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Punjab Government has agreed to setup Centre for Renewable and Solar Energy Training and building of College of Conventional Medicine at the Islamia University of Bahawalpur. These developments happened during recent visit of Engr. Prof Dr Athar Mahboob Vice Chancellor with officials of Energy and Higher Education Department at Lahore. Energy Department will establish Center for Renewable and Solar Energy worth Rs 395 Million at Baghdad ul Jadeed Campus. This state of the art centre will help to promote non conventional means of energy in Southern Punjab facilitating industries and household purposes. Similarly, College of Conventional Medicine will promote research in Eastern Medicine and Homeopathy besides encouraging research on medicinal herbs of Cholistan desert to start commercialization of these medicines to uplift socioeconomic development of the region.

پی آر او نمبر50/20، مورخہ 18-02-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی خصوصی کاوشوں کی بدولت جامعہ کے ترقیاتی منصوبوں میں غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت پنجاب نے یونیورسٹی میں سینٹر فار رینیوایبل اور سولر انرجی ٹریننگ کے قیام کے لیے 395ملین روپے مالیت کے منصوبے کے لیے حامی بھر لی ہے۔ اِسی طرح ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کالج آف کنونشنل میڈیسن کی عمارت کی تعمیر کا منصوبہ شامل کر لیا ہے۔ وائس چانسلر کے گزشتہ دورہ لاہور کے دوران انرجی ڈیپارٹمنٹ اور ہا ئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران ان منصوبوں کے حصول میں کامیابی حاصل ہوئی۔ رینیوایبل اور سولر انرجی کے مرکز کا قیام جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا منفرد ترقیاتی منصوبہ ہے جو یقینا توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات، علاقے میں صنعتی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ اِسی طرح کالج آف کنونشنل اینڈ میڈیسن متبادل طریقہ علاج طب مشرق، یونانی اور ہومیو پیتھی کے شعبے میں تحقیق کی نئی راہیں کھولے گا۔ اس منصوبے سے چولستان میں موجود نایاب نباتاتی پودوں کی تجارتی بنیادوں پر ادویہ سازی ممکن ہو سکے گی۔ صحت عامہ، اعلیٰ تعلیم اور توانائی کے شعبوں سے وابستہ ماہرین نے بہاول پور میں ان منصوبوں کے قیام کے لیے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی کوششوں پر اُن کی دور اندیشی اور فہم وفراست کو سراہا ہے۔
