About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

British Council Distributes 56 Laptops to IUB Female Students

PRO No. 495/PR
Date: 24/08/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Today, laptops were distributed among 56 female students under the Scottish Scholarship Program for Girls by the British Council at the Islamia University of Bahawalpur. In this regard, Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, Prof. Dr. Naveed Akhtar, Pro Vice Chancellor and British Council representative Sarah Parvez distributed laptops among students at a function held at the Main Auditorium. Addressing the function, Vice Chancellor Prof. Dr. Athar Mahboob appreciated the efforts being made for the promotion of education in Pakistan under the Pak-UK Education Gateway. He said that the provision of scholarships and scholarships by the British Council to the most female students of the Islamia University of Bahawalpur in universities across Pakistan is a sign of the high academic standards of this university. He said that this is the second event organized by the British Council at Islamia University Bahawalpur. In the previous event, scholarships were distributed to 73 female students and today laptops are being distributed to these female students to achieve the best standards in teaching and research. He urged teachers and students to apply for training programs and scholarships from the British Council and to take advantage of these excellent educational opportunities. Speaking on the occasion, British Council representative Sarah Parvez said that the British Council is providing scholarships to Pakistani students under the Scholarship Scheme for better access to higher education opportunities and improvement in their socio-economic life. It is gratifying that Islamia University of Bahawalpur is one of the top universities benefiting from these programs. He thanked the Vice Chancellor, faculty and students of Islamia University of Bahawalpur for their full participation in various schemes of the British Council. Addressing the function, Dr. Ghulam Hassan Abbasi, Head, Directorate of Financial Assistance, said that it is very welcome that 18000 female students across the country have applied for more than 200 scholarships and 73 female students of Islamia University of Bahawalpur have been selected for these scholarships. In today's ceremony, 56 female students are getting laptops. He thanked the British Council for increasing the number of scholarships from 4 to 73. The event was attended by Deans, Prof. Dr. Akhtar Ali, Prof. Dr. Shazia Anjum, Prof. Dr. Jawad Iqbal, Prof. Dr. Sheikh Shafiqul Rehman, Treasurer Prof. Dr. Abu Bakar, Registrar Prof. Dr. Moazzam Jameel, Director Student Affair Rizwan Majeed, teachers and students.

WhatsApp Image 2021-08-24 at 4.45.25 AM (1)

پی آر او نمبر495/21، مورخہ24.08.2021 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں برٹش کونسل کی جانب سے سکاٹس سکالر شپ پروگرام برائے طالبات کے تحت 56طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی تقریب میں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر پرووائس چانسلر اوربرٹش کونسل کی عہدیدار برائے اعلیٰ تعلیم سارہ پرویز نے طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے پاک یو کے ایجوکیشن گیٹ وے کے تحت پاکستان میں فروغ تعلیم کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ برٹش کونسل کی جانب سے پاکستان بھر کی جامعات میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سب سے زیادہ طالبات کو سکالرشپس اور وظائف کی فراہمی اس یونیورسٹی کے اعلیٰ تعلیمی معیار کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برٹش کونسل کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں یہ دوسری تقریب ہے، گزشتہ تقریب میں 73طالبات کو وظائف تقسیم کیے گئے تھے اور آج ان طالبات کو تدریس اور تحقیق میں بہترین معیار حاصل کرنے کے لیے لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ اور طالبات سے کہا کہ وہ برٹش کونسل کی جانب سے تربیتی پروگراموں، وظائف اور سکالرشپس کے حصول کے لیے بڑھ چڑھ کر اپلائی کریں اور ان بہترین تعلیمی مواقعوں سے فائدہ اٹھا ئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برٹش کونسل کی نمائندہ سارہ پرویز نے کہا کہ برٹش کونسل سکالر شپس سکیم کے تحت پاکستانی طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع تک بہترین رسائی کے لیے اور ان کی سماجی و معاشی زندگی میں بہتری کے لیے وظائف مہیا کر رہی ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ان پروگراموں سے مستفید ہو نے والی جامعات میں سر فہرست ہے۔ انہوں نے برٹش کونسل کی مختلف سکیموں میں بھرپور شرکت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر، اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس کے سربراہ ڈاکٹر غلام حسن عباسی نے کہا کہ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ ملک بھر میں 18000طالبات نے 200سے زائد سکالر شپس کے لیے اپلائی کیا اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی 73طالبات کو ان وظائف کے لیے منتخب کیا گیا۔ آج کی تقریب میں 56طالبات لیپ ٹاپ حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے برٹش کونسل کی جانب سے وظائف کی تعداد 4سے بڑھا کر 73کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ڈینز،پروفیسر ڈاکٹر اخترعلی، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، پروفیسر ڈاکٹر جواداقبال، پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمان، خزانہ دار پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئررضوان مجیداور اساتذہ کرام و طالبات شریک ہوئے۔

WhatsApp Image 2021-08-24 at 4.45.23 AM

© 2021 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.