About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Bahawalpur Literary Festival 2nd Day

پی آر او نمبر73/20، مورخہ 12-03-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں جاری دور وزہ بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے دوسرے روز مسئلہ کشمیر ذرائع ابلاغ خصوصاً سوشل میڈیا اور نوجوان کے موضوع پر میڈیا کونکلیو منعقد ہوا۔ شرکاء نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سوشل میڈیا کی بدولت دوبارہ عالمی اُفق پر اُجاگر ہوا اور حکومتوں اور عالمی اِداروں کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول ہوئی۔ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر اس مسئلے پر بہت جامع مہم چلائی جس کے نتیجے میں بھارتی حکومت لرز کر رہ گئی اور عالمی ایوانوں میں یہ مسئلہ گونجنے لگا۔ ہمارے نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر اور اس جیسے دوسرے مسائل کو اُجاگر کر کے پاکستان کا موقف مضبوط کر سکتے ہیں۔ میڈیا کنکلیو کی صدارت انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کی۔ اس موقع پر نامور صحافی وجاہت مسعود، نعیم مسعود، ڈائریکٹر نیوز ریڈیو پاکستان، عبدالھادی مایار، سوشل میڈیا تجزیہ کار شیرین گل،آفتاب حسن گیلانی اور سجاد پرویز ڈائریکٹر نیوز ریڈیو پاکستان شریک تھے۔ لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے تحت کتاب بینی اور انٹرنیٹ کے موضوع پربھی مباحثے منعقد ہوئے جن میں بہاول پور کے مختلف تعلیمی اِداروں کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ بیت بازی کے مقابلوں میں طلبہ وطالبات میں اشعار سنا کر خوب داد سمیٹی۔ مرکزی آڈیٹوریم میں سنگت تھیٹر نے ڈرامہ پیش کیا جسے ایک ہزار سے زائد طلبہ وطالبات نے دیکھا۔ اس فیسٹیول کے آخر میں کل پاکستان مشاعرہ جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعروں اور مقامی ادیبوں نے شرکت کی۔ عام ناموں میں امجد اسلام امجد، ڈاکٹر امجد انصاری، سید تابش الوری، زاہد فخری، سیلمان گیلانی اور دیگر شعراء شامل تھے۔ دریں اثناء تعلیمی اور سماجی حلقوں نے بہاول پور لٹریری فیسٹیول کے انعقاد پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، چیئر مین لٹریری فیسٹیول سید تابش الوری اور صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید اقبال چوہدری اور معاون اِدروں ڈی ایچ اے، بہاو ل پور آرٹ کونسل، شعبہ تعلقات عامہ، ضلعی انتظامیہ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، پریس کلب، ریڈیو پاکستان اور دیگر اِداروں کے کردار کو سراہا ہے۔ 

Media Conclave 1

Media Conclave 2

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.