Latest News

Awareness Seminar on Road Safety

PRO No. 418/PR
Date: 08/07/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur

A seminar on Road Safety was organized by Islamia University Bahawalpur and National Highways and Motorways Police at Ghotvi Hall, Abbasia Campus. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, Islamia University, Bahawalpur, Rana Muhammad Ismail, Chief Patrol Officer, Headquarters, Mohammad Asim, Admin Officer, Prof. Dr. Aftab Hussain Gillani, Dean Faculty of Law, Prof. Dr. Asadullah Madni, Chairman Department of Physiotherapy and Dr. Asif Ranjha Advisor Social Welfare Society participated. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor while addressing on the occasion said that National Highways and Motorways Police is rendering unparalleled services to make the journey safe and comfortable. People who travel on the roads and motorways are treated very kindly according to the core values ​​of the department. Awareness seminars and other activities organized by National Highways and Motorways Police. Rana Muhammad Ismail, Chief Patrol Officer, Headquarters said that the first priority of his department is to train its staff and highlight their leadership skills to ensure safe travel on the roads. Awareness seminars are being organized in all the universities in this regard Dr. Asif Ranjha also addressed the gathering and said that another seminar on road safety will be organized at Baghdad Al-Jadeed Campus. A Memorandum of Understanding (MoU) between Islamia University Bahawalpur and National Highways and Motorways Police will also be signed on the occasion.

WhatsApp Image 2021-07-08 at 3.33.23 AM (1)

پی آر او نمبر418/21، مورخہ 08-07-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور نیشنل ہائی ویزاینڈموٹرویز پولیس کے زیراہتمام روڈسیفٹی کے حوالے سے گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں سیمینار منعقد کیا گیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،رانا محمد اسماعیل چیف پیٹرول آفیسرہیڈکوارٹر،سیدرضوان شاہ  چیف پیٹرول آفیسربہاولپور،،محمدعاصم ڈی ایس پی،ڈاکٹر آصف رانجھا ایڈوائزر سوشل ویلفیرسوسائٹی،پروفیسرڈاکٹرآفتاب حسین گیلانی ڈین فیکلٹی آف لاء،پروفیسرڈاکٹرمحمد اسداللہ مدنی چئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل تھراپی اور ڈاکٹرعمران منظورمینیجراوسا نے خصوصی شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈموٹرویزپولیس سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کیلئے بے مثال خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ سڑکوں اور موٹرویزپر سفر کرنے والے لوگوں سے ان کا برتاؤانتہائی مشفقانہ ہوتا ہے۔ ان کی جانب سے آگاہی سیمینار اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی خوش آئندہے۔رانا محمد اسماعیل چیف پیٹرول آفیسرہیڈکوارٹرنے کہا کہ ان کے ڈیپارٹمنٹ کی پہلی ترجیح اپنے سٹاف کی تربیت اور قائدانہ صلاحتیں اجاگر کرتا ہے تاکہ وہ سڑکوں پرمحفوظ سفر کو یقینی بنائیں اور ہر قسم کی صورتحال کے لئے ہمہ وقت تیار ہوں۔اس سلسلے میں تمام جامعات میں آگاہی سیمینار منعقد کیے جارہے ہیں۔سوشل ویلفئیرڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر آصف رانجھا نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جلد ہی بغدادالجدید کیمپس میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے ایک اور سیمینار منعقد کیا جائے گا۔اس موقع پراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور نیشنل ہائی ویزاینڈموٹرویزپولیس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوں گے۔تقریب کے بعد وائس چانسلر سیکرٹریٹ اور چیف پیٹرول آفیسرہیڈکوارٹر،فیکلٹی ممبرزاور طلباؤطالبات نے عباسیہ کیمپس باؤنڈری وال پر روڈسیفٹی کی تشہیری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلباؤ طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔شرکاء نے عباسیہ کیمپس کی باؤنڈری وال پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے لگائے گئے بینرز پردستخط کیے۔

WhatsApp Image 2021-07-08 at 4.32.04 AM (1)

WhatsApp Image 2021-07-08 at 4.06.21 AM (1)