About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Appreciation ceremony to acknowledge valued contribution of 1-4 Scale heroes of The Islamia University of Bahawalpur

پی آر او نمبر272/22

 مورخہ 03-08-2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے زیر اہتمام مین آڈ یٹو ریم بغدادالجدید کیمپس میں یونیورسٹی کے اسکیل 1 تا 4  کے ملازمین کے اعزاز میں 75 ویں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلرانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ایک سرسبز باغ کی شکل اختیار کر چکی ہے اور بغدادالجدید کیمپس میں داخل ہوتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ کیمپس اسلام آباد میں واقع ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اس وقت دنیا کی 350 بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہو چکی ہے جو ٹیم ورک کے بغیر ناممکن تھا۔ یونیورسٹی نے حکومت پنجاب کی مدد سے 2.5 میگاواٹ کا شمسی توانائی منصوبہ مکمل کیا جس سے یونیورسٹی کے ایک بڑے کیمپس کو بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے تمام کیمپس ہیپاٹائٹس اور کرونا فری ہیں۔ ان تمام عوامل کے باعث اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ملک کی سب سے بڑی اور تیزی سے ابھرتی ہوئی یونیورسٹی بن چکی ہے۔ تقریب میں ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرپرسنز، فیکلٹی ممبرز، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف، اسکیل 1 تا 4 کے ملازمین اور عمائدین شہر کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ پروفیسر ڈاکٹرعبدالواجد خان چیئرمین شعبہ میڈیا سٹڈیز نے کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی میں اسکیل 1 تا 4 کے ملازمین کا بھی برابر کا حصہ ہے۔ جو سخت دھوپ اور بارش میں بھی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ الیکٹریشنز اور پلمبر ز مسلسل کام میں مصروف ہوتے ہیں۔ ڈرائیورز، ایٹینڈ نٹ، سکیورٹی گارڈز اور صفائی کا عملہ سب سے پہلے آتے ہیں اور سب سے آخری میں چھٹی کرتے ہیں۔ اس خصوصی تقریب میں ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

PAS urdu 2

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.