About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Alumni Reunion/Meeting Sessions 1988-1990 held at IUB

پی آر او نمبر 21/747مورخہ26.12.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تقریب ملاقات اولڈ سٹوڈنٹس سیشن90-1988 بعنوان ذکر ان دنوں کا،غلام محمدگھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں انعقاد کیا گیا۔جس میں پروفیسرڈاکٹر شفیق احمد،سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز اور ڈاکٹراظہر حسین،ڈائریکٹر ایلومینائی نے بطور مہمانانِ خاص شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر شفیق احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے لئے فخر کی بات ہے کہ اس ادارے سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباؤطالبات ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈاکٹر اظہر حسین نے ملک بھر سے شرکت کرنے والے ایلومینائی کو گزشتہ کچھ سالوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونے والی ترقی اوروائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورانجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ آف ایلومینائی افئیرز کوبہتر بنانے اوراس میں کی جانے والی اصلاحات کے متعلق آگاہ کیا۔اس تقریب میں عاصم ثقلین درانی،افضل شہزاد اور شوکت ترین سمیت ملک بھر سے ایلومینائی نے شرکت کی جبکہ رفعت گوہرنے اس تقریب کی فوکل پرسن کے فرائض سرانجام دیے۔

WhatsApp Image 2021-12-26 at 4.48.25 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.