About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Admissions Open in Faculty of Pharmacy and Faculty of Medicine and Allied Health Sciences

پی آر او نمبر152/20، مورخہ 22-7-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ٓانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی غیر معمولی کاوشوں کی بدولت فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز قائم کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال دونوں فیکلٹیوں میں داخلہ مہم زوروشور سے جاری ہے۔ہیومین ڈائٹ اینڈ نیوٹریشن کا نیا شعبہ قائم کیا گیا ہے جس میں بی ایس کا ایوننگ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ فزیکل تھراپی کا شعبہ بھی نیا ہے جس میں ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی ایوننگ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ فیکلٹی آف فارمیسی میں پانچ سالہ فارم ڈی مارننگ اینڈ ایوننگ داخلے جاری ہیں۔ یونیورسٹی کالج آف کنونشنل اینڈ میڈیسن میں بیچلر آف ایسٹرین میڈیسن اینڈ سرجری اور بیچلر آف ہومیو پیتھی میڈیسن اینڈ سرجری میں داخلے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عباسیہ کیمپس میں واقع ایڈمیشن مرکز میں والدین اور طلباء وطالبات کو بھرپور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.