About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Admissions Open in Faculty of Education

پی آر او نمبر159/20، مورخہ 27-7-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
فیکلٹی آف ایجوکیشن انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ویژن کے مطابق تدریس اور تحقیق کے معیار میں اکیڈمک ایکسی لینس کو یقینی بنا رہی ہے۔ اس بات کا اظہار ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر اختر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ داخلوں کی مہم کے دوران شعبہ ایجوکیشن، ایجوکیشنل ٹریننگ، فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز اور سپیشل ایجوکیشن میں بی ایس، بی ایڈ، ایم اے اورا یم ایڈ کے پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ اِسی طرح نئی قائم شدہ فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں اپلائیڈ سائیکالوجی، معاشیات، لائبریری سائنس، میڈیا سٹڈیز، پولیٹیکل سائنس، انٹرنیشنل ریلیشنز اور سوشل ورک کے شعبہ جات میں بی ایس اور ایم ایس کے پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ اِسی طرح پبلک ایڈمنسٹریشن، پولیٹکس اینڈ پارلیمنٹری سٹڈیز، جنڈر سٹڈیز کے پروگرام بھی اہم ہیں۔ 


Faculty of Education

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.