About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A seminar was organized by Department of Tourism and Hospitality Management IUB on the occasion of World Tourism Day

PRO No. 397 /23, dated 27.09.2023
Directorate of Public Relations, the Islamia University of Bahawalpur
A seminar on the role of tourism in the development of the country's economy was organized on the occasion of World Tourism Day at Department of Tourism and Hospitality Management Islamia University of Bahawalpur. Speaking on this occasion, the head of the department Dr. Shakeel Sarwar said that Islamia University Bahawalpur is a university with a prominent role in promoting tourism in South Punjab. Steps have been taken to make Bahawalpur a center of winter tourism and on the occasion of Jeep Rally, Bahawalpur Trade Fair is organized every year near Derawar Fort with the support of Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry and Pakistan Tourism Development Corporation Punjab. Similarly, special programs are organized with the support of Cross Route Bikers Club International and other organizations.


WTD IBMAS

 

پی آر او نمبر 397 /23
مورخہ 27.09.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ ٹورازم اینڈ ہاسپٹیلٹی مینجمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال کی ہدایت پر ورلڈ ٹورازم ڈے کی مناسبت سے ملکی معیشت کے فروغ میں سیاحت کے کردار پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سربراہ شعبہ ڈاکٹر شکیل سرور نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جنوبی پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے نمایاں کردار کی حامل یونیورسٹی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے سیاحت کی تعلیم کے فروغ کیلئے شعبہ ٹورازم اور ہاسپٹیلٹی مینجمنٹ قائم کیا۔ بہاول پور کو سرمائی سیاحت کا مرکز بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے اور جیپ ریلی کے موقع پر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے تعاون سے ہر سال قلعہ ڈراور کے قریب بہاول پور ٹریڈ فیئر منعقد کیا جاتا ہے۔ اسی طرح کراس روٹ بائیکرز کلب انٹرنیشنل اور دیگر اداروں کے تعاون سے خصوصی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ مذکورہ سیمینار میں اساتذہ اور طلباء وطالبات بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

WTD IBMAS (urdu)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.