About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A MoU was signed between IUB and Hubei University Wuhan, China for the promotion of teaching and research

پی آراونمبر 347/22
 مورخہ 19.09.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ہبی یونیورسٹی وہان چین کے مابین تدریس وتحقیق کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ آن لائن منعقد ہونے والی تقریب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور پروفیسر ڈاکٹرلیوجان پنگ نے اپنی اپنی جامعات کی جانب سے دستخط کئے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، ڈاکٹر خورشید احمد، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر طاہرہ اختر، ڈاکٹر ماہِ بشرہ اصغر، ڈاکٹر محمد یونس، حافظ محمد شفیق اور محمد عامر رسول بھی موجود تھے۔ معاہدے کی رو سے دونوں جامعات دونوں سماجی علوم، انجینئرنگ اور آرٹ کے علوم میں تدریس وتحقیق کے لئے باہمی تعاون کریں گی اور اس سلسلے میں فیکلٹی آف طلباء وطالبات کے تبادلے کے علاوہ وظائف بھی دئیے جائیں گے۔

 

IUB and wuhan urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.