About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A message of Prof. Dr. Asif Naveed Ranjha, Director of Advanced Studies and Research Board regarding Spring Admission

پی آر او نمبر 15 /24
مورخہ 11.01.2024
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سپرنگ ایڈمیشن 2024 کی داخلہ مہم کے سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 180 بی ایس، 87 ایم فل اور 50 پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی میں ویک اینڈ اور ایوننگ پروگرام شروع کیے گئے ہیں تاکہ ملازم افراد آسانی سے اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 ایم فل پروگرام رحیم یار خان کیمپس میں شروع کیے گئے ہیں اور 12 ایم فل پروگرام بہاولنگر کیمپس میں شروع کیے گئے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی 15 فیکلٹیوں میں بہت سے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 800 سے زائد کوالیفائیڈ پی ایچ ڈی فیکلٹی موجود ہے جہاں 160 سے زائد ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام آفر کیے جاتے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ پروگرام پڑھائے جاتے ہیں۔ انہوں نے تمام طلباء و طالبات کو سپرنگ ایڈمیشن 2024 میں خوش آمدید کہا۔

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.