About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A meeting was held in connection with the preparations of the 4th Bahawalpur Literary and Cultural Festival at IUB

کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول (BLCF) بہاول پور کی تاریخ، ادب، ثقافت اور عظیم تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنے کا خوبصورت تہوار بن چکا ہے۔ گزشتہ تین برس سے بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے لگاتار انعقاد کے بعد یہ فیسٹیول قومی اور عالمی سطح پر بہاول پور کی پہچان بن چکا ہے۔ کمشنر بہاول پور نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز عباسیہ کیمپس میں چوتھے بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز، ذوالفقار علی مان صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سجاد حسین ڈائریکٹر آرٹس کونسل، ناصر حمید ڈائریکٹر انفارمیشن، آفتاب حسین ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن،عدیل خان اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاول پور، حیدر رضا شاہ منیجر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب بہاول پور، عبیر حیدر جنرل سیکریٹری بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، چیئرمین شعبہ سوشل ورک، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا چیئرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، ڈاکٹر فرحانہ الطاف پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، شہزاد احمد خالد فوکل پرسن بہاول پور لٹریری اینڈ کلچر ل فیسٹیول/ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز، ڈاکٹر محمد عبداللہ ڈائریکٹر بائیو ڈائیورسٹی پارک، ڈاکٹر حامد مرتضیٰ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلیٹی منیجمنٹ، کلثوم اختر شعبہ ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ، عبدالستار ظہوری خزانہ دار، ذوالفقار سعید ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈاکٹر شنیہرہ محمود چیف پبلک ریلیشن آفیسر، ڈاکٹر عائشہ شوکت، ڈاکٹر ذوالفقار علی،  شجیع الرحمن ایڈیشنل رجسٹرار، اطہر لاشاری لیکچرار، شعبہ سرائیکی، فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئر، جنید احمد ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی، عبدالودود چیف سیکیورٹی آفیسر، مزمل فیاض لیکچرار شعبہ انگریزی ادبیات، عائشہ الیاس لیکچرر شعبہ انگریزی لسانیات، آغا صدف مہدی سینئر پروڈیوسر ایف ایم کیمپس ریڈیو، طاہر حبیب اسسٹنٹ رجسٹرار اسٹیٹ کیئر ڈویژن، دیگر فیکلٹی ممبران اور افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ اس سال بھی اس تہوار کے معیاری اور مقبول پروگرام ترتیب دے جائیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، آرٹس کونسل، بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سرکاری اور نجی اداروں کا بھر پور تعاون یقینی بنایا جائے۔ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کی تمام ٹیم چوتھے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے لیے کمربستہ ہیں جلد ہی فیسٹیول کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیسٹیول کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ، بہاول پورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور نجی اداروں کا مالی تعاون ازحد ضروری ہے جس کے لیے کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کو بھر پور کردار ادا کرنے کے لیے درخواست کر دی گئی ہے۔ صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذولفقار علی مان نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس پروگرام میں شریک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی مشاورت کے بعد اس سلسلے میں مثبت انداز میں تعاون سے آگاہ کریں گے۔ اس موقع پر فوکل پرسن شہزاد احمد خالد نے بہاول پور لٹریری اینڈکلچرل فیسٹیول 2024 سے متعلق ابتدائی بریفنگ دی۔

 

BLCF 2024 meeting 2

 

BLCF 2024 meeting 1

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.