About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A large-scale trade fair will be organized on the occasion of the 18th International Cholistan Jeep Rally, VC IUB

پی آر او نمبر 23/52
مورخہ 06.02.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ 18 ویں انٹرنیشنل جیب ریلی کے موقع پر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بہاول پور ٹریڈ فیئر کا بڑے پیمانے پر انعقاد کیا جائے گا۔ وائس چانسلر نے اس بات کا اظہار ضلعی افسران اور بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کے ساتھ بہاول پور ٹریڈ فیئر کے انتظامات کے اجلاس کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذولفقار علی مان، ایڈیشنل کمشنر ریونیو حق نواز، ایڈیشنل کمشنر صدر محمد فیصل عطاء، ایڈیشنل کمشنرعامر نواز کھچی، اسسٹنٹ کمشنر محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنر سٹی انعم فاطمہ، سیکرٹری بہاول پور جم خانہ ملک اعجاز ناظم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے جیب ریلی کے انعقاد کے موقع پر روہی میلہ اور دیگر بہترین انتظامات پر کمشنر بہاول پور راجہ جہانگیر انور کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی جیب ریلی میں آمد اس خطے کی سیاحت کے فروغ کے لیے حوصلہ افزاء اقدام ہو گا۔ بہاول پور سر مائی سیاحت کے فروغ کے لیے اقدمات کر رہی ہے اور جیب ریلی میں یونیورسٹی کے طلباء وطالبات فعال انداز میں شریک ہو کر اس ایونٹ کو کامیاب بناتے ہیں۔ اس موقع پر  فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹرآصف نوید رانجھا، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز شہزاد احمد خالد اور بہاول پور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سیکرٹری ابیر حیدر نے جیب ریلی سے متعلق اہم امور پر بریفنگ دی۔

 

trade fair 18th


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.