About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A delegation of poets, writers and columnists from Faisalabad visited the Islamia University of Bahawalpur

پی آر او نمبر 22/496
مورخہ 10.12.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ٖفیصل آباد سے آئے ہوئے شاعروں، ادیبوں اور کالم نگاروں کے وفد نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے دورے کے موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سابقہ ریاست  بہاول پور کے دور میں ہونے والی عظیم علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے احیاء کے لیے کوشاں ہے اور علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال کی قلیل مدت میں طلباء وطالبات کی تعداد 13500سے بڑھ کر 65 ہزار ہو گئی ہے۔ اس وقت یونیورسٹی میں 1400 کل وقتی اساتذہ پڑھا رہے ہیں۔ یونیورسٹی 80 سے 90 فیصد اخراجات اپنے ذرائع سے اٹھا رہی ہے۔ 12ارب روپے مالیت سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن میں 8 ارب روپے کے منصوبے یونیورسٹی اپنے ذرائع اور پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اس وقت بہاول پور ڈویژن کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ میں یونیورسٹی کمیونٹی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ وفد کے ارکان نے ملکی ترقی میں یونیورسٹی کے اہم ترین منصوبوں چولستان میں بارش کے ذریعے 7.5 ملین ایکڑ رقبے کی آبیاری اور ایگر واکنامک زون میں تبدیلی، سویابین اور مکئی کی مخلوط کاشت کے ذریعے پولٹری فیڈ اور خوردتی تیل کی تیاری اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے کپاس کے بیجوں کی تیاری پر وائس چانسلر کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثناء غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں عظیم محفل مشاعرہ میں فیصل آباد سے آئے ہوئے معروف شاعروں نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ سابق پارلیمنٹرین اور دانشور سید تابش الوری نے بھی وفد کے ارکان سے ملاقات کی اور ان کی جامعہ اسلامیہ آمد کو سراہا۔ وفد کے ارکان میں صغیر حسنی، سرور خان سرور، مراد ہاشمی، ڈاکٹر ریاض مجید، عامر میتاب، محمد طاہر، شفقت علی، میاں منیر احمد، محمد سرور قمر قادری، شہزاد بیگ، حمید شاکر، علی اصغر ہاشمی، اشفاق بابر، رخسانہ سحر، شفقت حسین شفقت، گلفام نقوی، صفیہ حیات، بشریٰ ناز، ڈاکٹر نسیم صحرائی، کاشف جمال شاہ، آصف سردار اور انجم سلیم شامل تھے۔

 

faislabad 2faislabad 3faislabad 1
 


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.