Loading…

2140 IUB students receive 200 Million Prime Minister's Ehsaas Scholarships

Jun 11, 2020

2140 IUB students receive 200 Million Prime Minister's Ehsaas Scholarships

پی آر او نمبر 102/20،مورخہ11جون 2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
وزیر اعظم پاکستان احساس سکالرشپ پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 2140طلباء وطالبات کو 20کروڑ 73لاکھ روپے کے وظائف ملیں گے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وظائف حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کی لسٹ جاری کر دی ہے جو یونیورسٹی ویب سائٹ پر آویزاں کر دی گئی ہے۔ احساس سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء وطالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ وظائف کے حصول کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان سے رابطہ قائم کریں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی خصوصی کاوشوں سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مختلف سکیموں کے تحت سکالرشپس کی فراہمی بڑھا دی گئی۔ اس سلسلے میں گزشتہ ماہ 890طلبہ وطالبات کو 6کروڑروپے مالیت کے ایچ ای سی نیڈ بیسڈ سکالرشپ فراہم کیے گئے۔اسی طرح پاکستان بیت المال کے ساتھ ہونے والے ایک معاہدے کے تحت 200طلباء وطالبات کو 2کروڑ روپے مالیت کے وظائف فراہم کیے جائیں گے۔ مزید برآں احساس سکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لیے رجسٹریشن بھی جلد شروع کی جا رہی ہے جس کا اعلان ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر کیا جائے گا۔