About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

On behalf of VC IUB, Prof. Dr. Saeed Ahmad Buzdar participated in a UK Vice Chancellor’s Forum

پریس ریلیز

بہاول پور:22/ اپریل ( ) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز نیپاک یوکے ایجوکیشن گیٹ وے کے تحت یوکے وائس چانسلرز فورم یوکے ہائر ایجوکیشن اور ٹرانس نیشنل ایجوکیشن کے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ ایجوکیشن گیٹ وے حکومت پاکستان اور برٹش کونسل پاکستان نے قائم کیا ہے۔ تقریب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے نظرثانی شدہ فارن کولیبریشن پالیسی کا اجراء کیا۔ اجلاس میں جس میں خالد مقبول صدیقی وفاقی، وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، سر سٹیو سمتھ یوکے انٹرنیشنل ایجوکیشن چیمپئن، جین میریٹ برٹش ہائی کمشنر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی، پروفیسر الیسٹرفٹ وائس چانسلر آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی، پروفیسر راحیل نواز پی وی سی سٹافورڈ شائر یونیورسٹی، پروفیسر مایرا بولانڈ، ڈین آف گلوبل انگیجمنٹ گلاسگو یونیورسٹی نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان بھر سے وائس چانسلرز اور اکیڈمک لیڈرز شریک ہوئے۔

 

prof dr saeed buzdar in hec webinar

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.