About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

IUB Department of Arabic Presents: A Special Tribute to Prof. Dr. Muhammad Abdul Shaheed Nomani (R.A.)

شعبہ عربی، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے زیرِ اہتمام سیرت نگاری اور علمی روایت کے ممتاز ستون، نامور مصنف، مؤرخ، محقق، محدث، ناقدِ حدیث اور عالمِ اسلام کی معروف علمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد الشہید نعمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی حیات و خدمات کے اعتراف میں ایک تقریبِ ریفرنس مورخہ 17 جون 2026 بروز بدھ، صبح 9:45 بجے، آڈیو ویڈیو کانفرنس روم، مین آڈیٹوریم، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب کا مقصد مرحوم کی علمی، تحقیقی، تدریسی، ادبی اور دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور نئی نسل کو ان کے علمی ورثے، تحقیقی کاوشوں اور فکری خدمات سے روشناس کرانا ہے۔ تقریب میں ممتاز اساتذہ کرام، محققین، طلبہ اور مختلف علمی و دینی شخصیات شرکت کریں گی اور مرحوم کے علمی مقام، تصنیفی خدمات اور علمی اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالشہید نعمانی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات صرف ایک فرد کی جدائی نہیں بلکہ ایک عہدِ علم کے اختتام کی علامت ہے۔ آپ نے تحقیق، تدقیق، روایتِ حدیث اور علمی دیانت کے فروغ میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں جن کے اثرات آج بھی علمی حلقوں میں نمایاں ہیں۔ یہ تقریب اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ حقیقی علماء اپنی تحریروں، افکار اور علمی خدمات کے ذریعے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، علمی ورثہ کبھی ختم نہیں ہوتا اور مخلصانہ خدمات تاریخ کے صفحات میں ہمیشہ محفوظ رہتی ہیں۔

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.