About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Academic Council Meeting

PRO No. 124/20

Dated 30-06-2020

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

In an extraordinary development the academic council of the Islamia University of Bahawalpur has approved to enhance number of faculties from existing 6 to 13 having 123 teaching departments and institutes which were previously 48. The 49th meeting of the Academic Council was held under the chair of Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor. All deans and teaching heads participated in the online meeting. The participants fully endorsed reforms bringing far reaching development and restructuring in the university. New academic departments have been established compatible with market needs and enhancing academic stature of the university both nationally and internationally. The new departments includes English literature and English linguistics, Philosophy, Anthropology, Public Administration, Early Childhood Education, Special Education, Education Planning and Management, Education Research and Evaluation and Language Education. Faculty of Islamic Learning will have a new department of Translational Studies and Quran Education will be part of curriculum both at under graduate and master level. A School of Business Management and Administrative Sciences has been established having 9 departments including entrepreneurship, Tourism Management, Project and Operation Management, Technology Management, Islamic and Commerce Banking. Faculty of Pharmacy will have 5 departments from various areas of pharmaceutical sciences. Two new institutes Institute of Biochemistry, Biotechnology and Bio Informatics and Institute of Physics having 11 departments have been added to Faculty of Sciences. Faculty of Engineering will be constituted of 7 departments including Mechanical Engineering and Center for Renewable Energy System. Faculty of Veterinary and Animal Sciences is now comprising of 11 departments. A new faculty of medicine and Allied Health Sciences has been established which will have university College of Conventional Medicine, Post Graduate Medical College, School of Nursing and Human Diet and Nutrition and Department of  Physiotherapy. The academic council also approved PhD programs in Plant Pathology and Social Work besides giving node BS program in Seriki, Climate Change, Archaeology and Bio Informatics. The Islamia University of Bahawalpur will now follow two percent admission quota for students from minority communities.

پی آر او نمبر 124/20،مورخہ30جون 2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ترقی میں زریں باب کا اضافہ 
جامعہ میں فیکلٹیز کی تعداد6سے بڑھا کر 13اور شعبہ جات کی تعداد 48سے بڑھا کر 123کر دی گئی
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی اکیڈمک کونسل نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق جامعہ کو عالمی سطح کی نامور علمی دانشگاہ کا درجہ دلانے کے لیے اصلاحات اور ریسٹرکچرنگ کی منظوری دے دی۔ ان اصلاحات کے تحت جامعہ میں فیکلٹیز کی تعداد6سے بڑھا کر 13اور شعبہ جات کی تعداد 48سے بڑھا کر 123کر دی گئی۔اکیڈمک کونسل کا 49وا ں اجلاس انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی زیر صدارت آن لائن منعقد ہوا جس میں ڈینز، پرنسپل کالجز،تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ملکی اور عالمی سطح پر تدریس وتحقیق کا منفرد اِدارہ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر شعبہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ دورِ حاضر کے تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرام متعارف کرائیں جا سکیں۔ فیکلٹی آف آرٹس میں انگلش لٹریچر، انگلش لینگوئسٹکس اور فلسفے کے نئے شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں اور یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن میں شعبوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں انتھروپولوجی اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے نئے شعبے قائم کیے گئے ہیں جنہیں بتدریج مکمل شعبے کی حیثیت دے دی جائے گی۔ فیکلٹی آف ایجوکیشن میں ابتدائی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن، سپیشل ایجوکیشن، ایجوکیشن پلاننگ اینڈ مینجمنٹ، ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ایویلیوایشن اور لینگوئج ایجوکیشن کے نئے شعبے قائم کیے گئے ہیں۔ فیکلٹی آف اسلامک لرننگ میں ٹرانسلیشن سٹڈیز کا شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور کامرس میں اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کے شعبے کے ساتھ سکول آف بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز قائم کیا گیا ہے جو 9شعبہ جات پر مشتمل ہوگاجن میں انٹرپرینورشپ، ٹورازم مینجمنٹ، پراجیکٹ اینڈ آپریشن مینجمنٹ، ٹیکنالوجی مینجمنٹ، اسلامک اینڈ کامرس بینکنگ اور ایڈمنسٹریٹو سائنسز جیسے نئے شعبہ جات شامل ہیں۔ فیکلٹی آف فارمیسی پانچ شعبہ جات مشتمل ہو گئی ہے۔ فیکلٹی آف سائنس میں انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی،بائیو انفارمیٹکس اور انسٹی ٹیوٹ آف فزکس قائم کیا گیا ہے جو 11شعبہ جات پر مشتمل ہوگا جن میں پارٹیکل فزکس اور رینیو ایبل انرجی کے نئے شعبے شامل ہیں۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ 7شعبہ جات پر مشتمل ہوگی جن میں مکینکل انجینئرنگ اور سنٹر فار رینیو ایبل انرجی سسٹم جیسے شعبہ جات شامل ہیں۔ فیکلٹی آف کمپیوٹنگ میں 6شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس، انفارمیشن سیکورٹی اور ڈیٹا سائنسز خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز 13شعبہ جات پر مشتمل ہوگی جبکہ فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹل سائنسز میں 9شعبہ جات ہوں گے۔ فیکلٹی آف لاء میں لاء اور اسلامک اینڈ شریعہ لاء کے شعبے قائم ہوں گے۔ فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں فزیکل تھراپی، یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج، سکول آف نرسنگ اور ہیومین ڈائٹ اور نیوٹریشن کے شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں۔ مزید برآں اجلاس میں پلانٹ پیتھالوجی کے شعبہ میں ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی پروگراموں کی منظوری دی گئی۔اینوائرمنٹل سائنسز میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے نصاب کی منظوری دی گئی۔ سوشل ورک میں پی ایچ ڈی پروگرام کی منظوری دی گئی۔ بی ایس کے تیسرے اور ایم اے کے پانچویں سمسٹر میں تجوید القرآن کے مضمون کی منظور ی دے دی گئی۔ ایم ایس کلائمیٹ چینج اور بی ایس سرائیکی پروگرام کی منظوری کے ساتھ ساتھ بی ایس آرکیالوجی اور بی ایس بائیو انفارمیٹکس کے پروگراموں کی بھی منظور دی گئی۔ حکومتی اعلان کے مطابق اقلیتوں کے لیے 2فیصد کوٹے کی بھی منظوری اور سیلف فنانس پروگراموں کے فیس سٹرکچر میں نظر ثانی کی بھی منظوری دی گئی۔

Academic Council Regular Meeting Online

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.