100th anniversary celebrations of IUB: Alumni Meet and Fair conducted at Baghdad ul Jadeed Campus.
PRO No. 494/25 dated 15.12.25
Directorate of Public Relations Islamia University of Bahawalpur
Bahawalpur (PR) Directorate of Alumni Affairs organized an Alumni Meet and Fair in collaboration with IUB Alumni Association in connection with the 100th anniversary celebrations of Islamia University of Bahawalpur. This mega event was presided over by Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran. Earlier, in the special Alumni Fair, former Governor Punjab Muhammad Baligh-ur-Rehman, Deputy Speaker Punjab Assembly Malik Zaheer Iqbal Chanter, Vice Chancellor Islamia University of Bahawalpur Prof. Dr. Muhammad Kamran, Vice Chancellor Khawaja Farid University of Engineering and Technology Rahim Yar Khan Prof. Dr. Aamir Azam, Vice Chancellor Thal University Bhakkar Prof. Dr. Saeed Ahmed Buzdar visited the stalls and met the alumni. The participants congratulated Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran for providing a platform for the alumni of the Islamia University of Bahawalpur for the first time and organizing the first mega event. Director Alumni Affairs Dr. Shahid Mahmood delivered the welcome address and thanked the alumni of the Islamia University of Bahawalpur present in Pakistan and around the world. President of the Alumni Association Ijaz Faqi paid tribute to Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran for organizing the first grand alumni event in the history of the university, especially for starting the International Alumni Chapter. On this occasion, a special alumni award was presented in recognition of the great national religious education and charitable services of the Governor of Bahawalpur, Nawab Sir Sadiq Muhammad Khan Abbasi V, which was received by Sahibzada Umar Dawood Abbasi. The second award was given in recognition of the services of the former Prime Minister of Bahawalpur, Makhdoomzada Syed Hassan Mahmood, which was received by Makhdoom Syed Ali Mahmood, son of former Governor Punjab Makhdoom Syed Ahmed Mahmood. On this occasion, the Vice Chancellor of the Press Club of Bahawalpur, Professor Dr. Muhammad Kamran, was presented with a shield of lifetime membership. The ceremony was attended by political and social leader Saad Masood, former Federal Secretary Hussain Ahmed Madani, former Public Relations Officer of the Islamia University of Bahawalpur, Sahibzada Rahim Yar Abbasi, Dean and Director of Students Affairs Professor Dr. Abdul Rauf, Dean of the Faculty of Physical and Mathematical Sciences Professor Dr. Ghulam Mustafa, Dean of the Faculty of Veterinary and Animal Sciences Professor Dr. Khalid Mansoor, Director of Advanced Studies Professor Dr. Asif Naveed Ranjha, Director PR Dr. Shahzad Ahmad Khalid, Additional Director of Students Affairs Dr. Adnan Bukhari, President of the Press Club of Bahawalpur Chaudhry Muhammad Saleem, Secretary General of the Press Club Baqa-ul-Mohsin, government officers, industrialists, traders, alumni members, teachers and students. The ceremony was hosted by Athar Mahmood Lashari, Lecturer of the Department of Seraiki, and Warda Najeeb Jamal, Assistant Professor.
پی آر او نمبر 494/25
مؤرخہ 15.12.25
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) ڈائریکٹوریٹ آف ایلومینائی افیئرز نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی 100 سالہ تقریبات کے سلسلے میں آئی یو بی ایلومینائی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایلومینائی بیٹھک اور میلے کا انعقاد کیا۔ اس میگا ایونٹ کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی۔ اس سے قبل خصوصی ایلومینائی میلے میں سابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنٹر، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم، وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کے ہمراہ سٹالز کا دورہ کیا اور ایلومینائی سے ملاقات کی۔ شرکاء نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ایلومینائی کو پہلی مرتبہ ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے اور پہلی میگا تقریب کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو مبارکباد دی۔ ڈائریکٹر ایلومینائی افیئرز ڈاکٹر شاہد محمود نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور پاکستان اور دنیا بھر میں موجود اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ایلومینائی کا شکریہ ادا کیا۔ ایلومینائی ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز فقی نے یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ ایلومینائی ایونٹ منعقد کرانے خصوصا انٹرنیشنل ایلومینائی چیپٹر شروع کرانے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر والی ریاست بہاولپور نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی عظیم ملی دینی تعلیم اور رفاعی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایلومینائی ایوارڈ پیش کیا گیا جو صاحبزادہ عمر داؤد عباسی نے وصول کیا۔ دوسرا ایوارڈ سابق ریاست بہاول پور کے وزیر اعظم مخدوم زادہ سید حسن محمود کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا جو سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کے صاحبزادے مخدوم سید علی محمود نے وصول کیا۔ اس موقع پر پریس کلب بہاولپور کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو لائف ٹائم ممبر شپ کی شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب میں سیاسی و سماجی رہنما سعد مسعود، سابق وفاقی سیکرٹری حسین احمد مدنی، سابق پبلک ریلیشنز آفیسر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور صاحبزادہ رحیم یار عباسی، ڈین و ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف، ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھیمیٹیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد منصور، ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، ڈائریکٹر پی آر ڈاکٹر شہزاد احمد خالد، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدنان بخاری، صدر پریس کلب بہاولپور چوہدری محمد سلیم، سیکرٹری جنرل پریس کلب بقاء المحسن، سرکاری افسران، صنعت کار، تاجر، ایلومینائی ممبران اساتذہ اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض اطہر محمود لاشاری لیکچرر شعبہ سرائیکی اور وردہ نجیب جمال اسسٹنٹ پروفیسر نے سرانجام دیئے۔



