About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Worthy Vice Chancellor Visited a Local Farm House

پی آر او نمبر 97/20،مورخہ08جون 2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
بہاول پور (پ ر) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو ب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ جامعہ زراعت کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں کاشتکاروں خصوصاًجدید زرعی طریقے اپنانے والے افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ وائس چانسلر نے اس بات کا اظہار ترقی پسند کاشتکار چودھری فیصل نسیم کے فارم ہاؤس کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے فارم میں طریقہ آبپاشی بذریعہ ڈرپ سسٹم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کسانوں کو پانی کی کمیابی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کے ماہرین مختلف فصلوں کے ایسے بیج متعارف کرا رہے ہیں جو موسم کی سختی اور پانی کی کمی کا مقابلہ کرتے ہوئے بھرپور کارکردگی دکھاتے ہیں۔ اس سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے متعارف کردہ کپاس کے بیج کسانوں میں بہت مقبول ہیں۔ وائس چانسلر نے اپنے دورے کے دوران کھجور کا پودا بھی لگایا۔ اس دورے میں ڈاکٹر آصف نوید رانجھا چیئر مین شعبہ سوشل ورک، افضال احمد ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور فیکلٹی ممبر ڈاکٹر راشد شاہین بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

Tree Plantation

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.