About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Vice Chancellor appreciate Ehsaas Program

پی آر او نمبر249/19، مورخہ 27-12-2019
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت 50ہزار انڈر گریجویٹ طلبہ وطالبات کو سکالرشپ کی فراہمی اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان طلباء کو پانچ سالوں کے دوران 5ارب روپے کے وظائف فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ ملک کی تاریخ میں سکالر شپس کی فراہمی کا سب سے بڑا پروگرام ہے جو حکومت کے بہترین تعلیمی و یژن کا عکاس ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بھی اس پروگرام سے بھر پور مستفید ہو گی۔ یونیورسٹی میں 5712طلبہ وطالبات نے اس پروگرام کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے جو بہت حوصلہ افزاء ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام فیکلٹیوں میں خصوصی ہیلپ ڈیسک  لگائے گئے اورآگاہی سیمینار میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ بتایا گیا جس کی بدولت اتنی بڑی تعداد نے سکالر شپ کے لیے رجسٹریشن کی۔ 50فیصد سکالر شپس خواتین کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں جو بہت مستحسن اقدام ہے
۔ 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.