About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Signs MOU with Hamdard University Karachi to promote Research in Pharmaceutical Studies

PR. No. 07/20
Dated 08/01/2020
Public Relations Office, 
The Islamia University of Bahawalpur

The Islamia University of Bahawalpur and Hamdard University Karachi have agreed to collaborate in the field of Pharmaceutical Sciences. This was decided during a meeting of Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur and Prof. Dr. Shabib ul Hassan, Vice Chancellor, Hamdard University at Karachi today. On this occasion, both the Vice Chancellors signed an MOU to promote teaching and research and initiate joint research project in the field of medicines, quality control, cosmetics, nanotechnology, bio-studies, clinical studies and pharmacology. The two universities will encourage research at post doctorate level and share technical information besides managing faculty and students exchange programs. Prof. Dr. Naveed Akhtar, Dean Faculty of Pharmacy, Islamia University of Bahawalpur and Prof. Dr. Muhammad Azhar, Dean Faculty of Pharmacy, Hamdard University Karachi were also present on this occasion.

WhatsApp Image 2020-01-13 at 5.06.38 PM (1)-1

پی آر او نمبر07/20، مورخہ 08-01-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ہمدرد یونیورسٹی کراچی کے مابین تدریس اور تحقیق کے فروغ اور مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے لیے مفاہمت ہوئی ہے۔ یہ پیش رفت انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کے ہمدرد یونیورسٹی کراچی کے دورے کے موقع پر ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اور پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی کراچی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ہمدر د یونیورسٹی کراچی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر طے پایا کہ دونو ں جامعات افراد ی قوت کی تربیت کے لیے مشترکہ تربیتی کورسز کا آغاز کریں گی۔ ادویہ سازی اور اس سے متعلقہ شعبوں خصوصاًکلینکل سٹڈیز، کوالٹی کنٹرول، حیاتیاتی مطالعے، نینو ٹیکنالوجی، کاسٹمیٹکس وغیرہ میں مشترکہ تحقیقی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ خصوصاً پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ دونوں اِدارے تکنیکی معاونت اور اشتراک کو فروغ دیں گے اور آپس میں فیکلٹی،محققین اور طلبہ وطالبات کا تبادلہ کریں گے۔ مشترکہ سیمینارز، کانفرنسز اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ دریں اثناء انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کراچی میں واقع ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کا بھی دورہ کیا جہاں پر ادویہ سازی اور اس سے متعلقہ مختلف شعبوں میں جدت اور بہتری کے لیے گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر بھی موجود تھے۔

WhatsApp Image 2020-01-13 at 5.06.38 PM-1

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.